بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » اسفند یار ولی کا عمران خان کو اہم چیلنج ،منظر عام پر آگیا

اسفند یار ولی کا عمران خان کو اہم چیلنج ،منظر عام پر آگیا


دبئی (عمران خان یوسفزئی سے) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کا وزیراعظم پاکستان عمران خان کوچیلنج متحدہ عرب امارات میں خان عبدالولی خان اور باچا خان بابا کی برسی کے موقع پر دبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پارٹی ورکرز سے خطاب کے دوران کہنا تھا الیکشن مہم  ہم پر الزام لگایا جاتا تھا اسفند یار ولی کی دبئی میں جائیدادیں اور ملیشیاء میں ہوٹلز ہیں اب چونکہ عمران خان وزیراعظم ہیں اور تمام ادارے انکے زیر اثر ہیں میں مطالبہ کرتا ہوں بقول عمران خان کے میری دبئی اور ملیشیاء کی جائیدادیں سامنے لائی جائیں جو کے کھبی تھیں ہی نہیں وہ جائیدادیں بتائی جائیں اور میرے حوالے کی جائیں میں وعدہ کرتا ہوں ان میں سے آدھا حصہ شوکت خانم کو دے دونگا انہوں نے مزید کہا کے میرے میری بیوی بیٹیوں اور بیٹے ایمل خان کے نام پر بھی اس جائیداد کے علاؤہ جو ولی خان بابا چھوڑ کر گئے تھے اگر ایک انچ بھی زیادہ ہو تو پھانسی کی سزا قبول ہے انکا کہنا تھا ہماری جائیداد بڑھنے کے بجائے کم ہورہی ہے ہم سیاست جائیدیں بنانے کیلئے خدمت کے غرض سے کرتے ہیں اسفند یار ولی خان کا مزید کہنا تھا عمران خان وزیراعظم بننے کے باوجود بھی حزب اختلاف والی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں عمران خان سے ایک تقریب میں ملاقات ہوئی تو انہیں بتایا کے خان صاحب احتساب اور انتقام میں معمولی سا فرق ہوتا ہے چور چور ہوتا کسی کا بھی دوست ہو اسے سزا ملے یہ احتساب ہے لیکن اگر آپ کا دوست ہے اور اسکا احتساب نا ہو وہ ہمیں چھوڑ کر آپ کی پارٹی میں شامل ہو جائے وہ بھی ٹھیک تو یہ انتقام ہے اسے احتساب نہیں کہہ سکتے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔