Connect with us

پاکستان

جمعۃ الوداع، عالمی یوم القدس حمایتِ مظلومین، ٹی این ایف جے کی کال پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے

Youm Ul Quds Rally by TNFJ

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کے اعلان کے مطابق قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا قائم کردہ عالمی یوم القدس حمایتِ مظلومین جمعۃ الوداع کو دنیا بھر کی طرح وطنِ عزیز پاکستان میں مظلومینِ عالم سے اظہارِ یکجہتی کے جذبے کیساتھ منایا گیا۔

آغا حسین مقدسی نے اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مسلم حکمرانوں پر زور دیا کہ انکی جانب سے عالم اسلام کی خستہ حالی پر زبانی مذمت کافی نہیں لہٰذا وہ مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر و فلسطین سمیت دیرینہ عالمی مسائل کے حل کیلئے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالیں۔

انہوں نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرکے صیہونی و بھارتی جارحیت کے مقابلے کے لیے جراتمندانہ پالیسی اختیار کرے۔ آغا مقدسی نے باور کرایا کہ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے عرصہ دراز سے جاری فلسطین و کشمیری حریت پسندوں سمیت پوری دنیا کے مظلومین کی حمایت میں عالمی یوم القدس منانے کا مقصد حقوقِ بشر کے دعویدار عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے۔

سربراہ ٹی این ایف جے نے یاد دلایا کہ آقائے موسوی نے بارہا متوجہ کیا تھا کہ اگر مسلم ممالک نے عالمی استعمار اور اسکے بغل بچوں اسرائیل و بھارت کی مسلسل جارحیت کے مقابلے میں ایکا نہ کیا تو ایک ایک کرکے سب کی باری آئیگی. در ایں اثناء اس موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قبلۂ اول کی آزادی، مظلومینِ کشمیر و فلسطین کی حمایت، صیہونی و بھارتی بربریت اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

علمائے کرام اور واعظین نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ القدس شریف نہ صرف اسلام بلکہ تمام انسانیت کے نزدیک قابلِ احترام ہے جو شعائر اللہ میں شامل ہے، اس کی عزت و حرمت اور صیہونی پنجوں سے بازیاب کرانا تمام عالمِ اسلام کا شرعی و ایمانی فریضہ ہے۔ ٹی این ایف جے راولپنڈی کے زیر اہتمام امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے علمائے کرام اور سنی شیعہ اکابرین کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس نے مری روڈ کمیٹی چوک میں بڑے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرلی۔

ریلی کی قیادت مرکزی سینیئر نائب صدر ٹی این ایف جے سید فرزند علی شاہ کاظمی، ریجنل صدر علامہ سید شبیہہ الحسن کاظمی, مرکزی کنوینیر شوکت عباس جعفری، مخدوم سید طفیل سبزواری, ضلعی صدر ملک فخر علی خان ، چیئرمین مختار فورس چوہدری مشتاق ، باوا سید قاسم علی شاہ کاظمی, رابطہ سیکریٹری حسن کاظمی , ذیشان کاظمی ،مولانا وقار نقوی , سید ابو ذیشان نقوی, کشمیری رہنما شجاع گردیزی , نصیر سبزواری ، سلیم بنگش، مسیب عباس بخاری و دیگر رہنما کررہے تھے۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ ایران پر استعماری حملے اور فلسطین و کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام مسلم حکمرانوں اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور سرد مہری سوالیہ نشان ہے ؟ اگر اسکا سدباب نہ کیا گیا تو سب اپنی خیر منائیں۔

شرکائے ریلی نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی، امریکی، ہندو سامراج مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور دیگر نعرے درج تھے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی یوم القدس حمایتِ مظلومین کے موقع پر نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ناظم الامور فیڈرل کیپیٹل علامہ فخر عابدی , چیئرمین ٹی این ایف جے پولیٹیکل سیل ذوالفقار علی راجہ ، صدر ٹی این ایف جے فیڈرل کیپیٹل علامہ رفاقت حسین نقوی , نائب صدر فیڈرل کیپیٹل مولانا کاظم حسین سبزواری, سیکریٹری جنرل علامہ فصاحت حسین گردیزی , صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ سید صادق حسین کاظمی , صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ علامہ میثم عباس گردیزی اور دیگر رہنماؤں نے کی جبکہ انوار کاظم ایڈووکیٹ نے مظاہرین سے خطاب اور مظلومین کی حمایت میں پرجوش نعروں کی گونج میں قرارداد منظور کروائی۔

ضلعی انتظامیہ نے ریلی کیلئے خصوصی انتظامات کررکھے تھے۔ اس موقع پر عالمِ اسلام کے مصائب و آلام کے خاتمہ، مسائل کے حل اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں پانچویں مذاکرات دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے...

pak bahria pak bahria
پاکستان12 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان12 گھنٹے ago

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کی کال، جو نہیں سمجھے گاوہ سمجھا دیا جائے گا،رانا ثنااللہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے ہر فرد...

Trump Trump
تازہ ترین12 گھنٹے ago

مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق بہت بڑی چیزیں ہونے والی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق...

Hangu Clash Hangu Clash
پاکستان12 گھنٹے ago

ہنگو میں سیکیورٹی فوسز سے مقابلہ، فتنہ الخواج کے 8 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

ہنگو (صداۓ سچ نیوز) ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور فورسز...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
پاکستان13 گھنٹے ago

دشمن امن کی پیشکش کرے تو اسے رد نہیں کرنا چاہیے، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمیں دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہنا ہونا...

nasir abbas nasir abbas
پاکستان21 گھنٹے ago

پنجاب کا تعلیمی بحران، کٹہرے میں کون؟

آئینۂ فکر تحریر: ناصرعباسپنجاب میں نویں جماعت کے حالیہ امتحانات کے نتائج نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین21 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے اے...

Electricity Buying and Selling Electricity Buying and Selling
پاکستان21 گھنٹے ago

حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت آج سے بجلی...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین21 گھنٹے ago

یوکرین نے روس پر 1600 سے زائد ڈرونز داغ دیے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کیے گئے بڑے ڈرون حملے...

Trending