Connect with us

پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش، سپلائی چین مؤثر انداز میں جاری

Petroleum Product Reserves

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں توانائی کے شعبے کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، درآمدی انتظامات اورسپلائی چین کے نظام پربریفنگ دی گئی۔

حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ خام تیل کی دستیابی، جاری درآمدی معاہدوں اورترسیل کے انتظامات کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش ہیں اور سپلائی چین مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور صورتحال پر روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بدلتی علاقائی صورتحال کے باوجود توانائی کے شعبے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین1 منٹ ago

ایران کا آبنائے ہرمز پر اکیلے کنٹرول نہیں ہوگا، عمان نے مشترکہ مکینزم کی تجویز پیش کردی

مسقط (صداۓ سچ نیوز) عمان نے ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے ایک مشترکہ علاقائی مکینزم کی تجویز...

jordan-border jordan-border
تازہ ترین7 منٹس ago

اسرائیلی فوج کا اردن کی سرحد کے قریب ڈرون مارگرانے کا دعویٰ

عمّان (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے اردن کی سرحد کے قریب ایک...

small-boats small-boats
تازہ ترین15 منٹس ago

پیوٹن بھی ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کے معترف، جدید ہتھیاروں سے لیس چھوٹی کشتیوں کو مؤثر قرار دیدیا

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چھوٹی تیز رفتار کشتیوں پر مشتمل ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کی...

ajk-elections ajk-elections
تازہ ترین23 منٹس ago

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، 13 حلقوں میں سے 12کے نتائج مکمل، ن لیگ 8اور پیپلزپارٹی 4 سیٹوں پر کامیاب

آزاد کشمیر(صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے اب...

raja ashraf raja ashraf
تازہ ترین32 منٹس ago

آزاد کشمیر الیکشن، پی پی کا متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ

آزاد کشمیر(صداۓ سچ نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں متاثرہ...

US-Storm US-Storm
تازہ ترین40 منٹس ago

امریکی ریاست وسکونسن میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی

وسکونسن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ریاست وسکونسن میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔ عالمی میڈیا کے مطابق وسکونسن میں طوفانی...

kuwait-foreign-minister kuwait-foreign-minister
تازہ ترین44 منٹس ago

کویت کے وزیر خارجہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

کویت سٹی (صداۓ سچ نیوز) کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 سے 29 جولائی تک پاکستان...

police police
پاکستان51 منٹس ago

کراچی، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ساڑھے گیارہ نمبر پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ...

Gianni-Infantino Gianni-Infantino
تازہ ترین59 منٹس ago

متنازع فیصلے دنیا کی بڑی فٹبال لیگز میں بھی دیکھنے کو ملتے ہیں اور یہ کھیل کا حصہ ہیں، صدر فیفا

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ورلڈ کپ 2026 پر ہونے والی مسلسل تنقید کا سخت الفاظ میں جواب دیتے...

bilawal bilawal
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

آزاد کشمیر الیکشن ابھی سے کچھ متنازع ہوچکے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے آزادکشمیر کے الیکشن پر سوالات اٹھا دیے۔ مظفرآباد میں میڈیا سے...

Trending