پاکستان
سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے، عملدرآمد بحال کیا جائے: صدر زرداری
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے۔
صدر آصف زرداری نے عالمی یومِ آب کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام کہا کہ عالمی یومِ آب، رواں برس، ’پانی اور صنف‘ کے موضوع کی جانب توجہ مبذول کراتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں عوام غیر محفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرتے ہیں جبکہ صاف پانی اور نکاسیِ آب تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ ہمارے بھائی ہیں، ہمارا آپ سے کسی قسم کا کوئی تنازع نہیں، ایرانی صدر کا اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام پیغام
صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پانی کی محفوظ فراہمی کو قومی ترجیح ہونا چاہیے، آبی وسائل کے مؤثر انتظام اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے، بھارت سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

