پاکستان
پیپلز پارٹی کے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا معافی مانگنے سے انکار
لاہور (صدائے سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے مخالفین پر ایک بار پھر تنقید کی۔
لاہور میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کےلیے آواز اٹھانے پر مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی، معافی وہ ترجمان مانگیں جنہوں نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے دکھ ہوا جب پنجاب پر آفت کے وقت تین تین پریس کانفرنس کرکے پنجاب کا مذاق اڑایا جا رہا تھا، پنجاب نے اپنے پیسوں سے نہریں نکالنی تھیں لیکن سی سی آئی میں اجازت نہیں دی گئی، بعد میں پنجاب کے خلاف احتجاج کروایا گیا، کیا یہ صوبائیت نہیں؟
مریم نواز نے کہا کہ میں پنجاب کے حق کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا، پنجاب پر بات کریں گے تو جواب ملے گا، زور دار جواب ملے گا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

