تازہ ترین
جنگ ختم نہیں ہوئی یہ صرف وقفہ ہے، ایران کا سخت انتباہ کیساتھ فوج کو فائر بندی کا حکم
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی جنگ بندی معاہدے کے بعد تمام فوجی یونٹس کو رُک جانے کا حکم دے دیا ہے تاہم واضح کیا ہے کہ یہ جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ عارضی وقفہ ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام عسکری شاخیں سپریم لیڈر کے حکم پر فوری طور پر جنگ بندی پر عمل کریں، مگر ملک مکمل طور پر الرٹ رہے گا۔
ایران کا سخت مؤقف
عرب میڈیا کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کا مطلب جنگ کا اختتام نہیں، بیان میں کہا گیا کہ ’ہمارے ہاتھ اب بھی ٹریگر پر ہیں، دشمن کی معمولی غلطی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘
ایران نے بتایا ہے کہ مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوں گے اور ابتدائی طور پر 2 ہفتے جاری رہیں گے جن میں توسیع بھی ممکن ہے۔
ایرانی حکام نے جنگ بندی کو ’دشمن کی میدانِ جنگ میں پسپائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات سیاسی کامیابی میں تبدیل ہوئے تو اسے تاریخی فتح سمجھا جائے گا، ورنہ جنگ جاری رہے گی۔
ٹرمپ کا بیان
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور ایران کے ساتھ طویل مدتی امن معاہدہ قریب ہے، پاکستان کی تجویز پر ’دو طرفہ جنگ بندی‘ طے پا گئی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے دی گئی 10 نکاتی تجویز مذاکرات کی قابلِ عمل بنیاد ہے تاہم جنگ بندی اس شرط سے مشروط ہے کہ آبنائے ہرمز فوری اور محفوظ طور پر کھولی جائے۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان5 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

