پاکستان
پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 134 روپے 81 پیسے فی لیٹر کی کمی
اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 134 روپے 81 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی،بڑے ریلیف کی وجہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں کمی بنی۔
دستاویز کےمطابق 10 دن کے دوران عالمی منڈی میں ڈیزل 80 ڈالرفی بیرل تک سستا ہوا،ڈیزل کی عالمی قیمت 270ڈالر سے گرکر190ڈالر 70 سینٹ پر آگئی،2اپریل کو عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 270ڈالر فی بیرل تک تھی،جنگ کے آغاز پر 28فروری کو ڈیزل کی عالمی قیمت 88ڈالر فی بیرل تھی،6 سے 10 اپریل کے دوران کم ترین قیمت 190.73 ڈالر فی بیرل رہی۔
دستاویز کے مطابق پاکستان میں ڈیزل کی درآمد پر 5.10 ڈالر فی بیرل پریمیم ادا کیا جاتا ہے،فی لیٹرڈیزل پر 1.54 روپےحادثاتی اخراجات،15.68 روپے کسٹم ڈیوٹی ہے،پیٹرول بھی عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر سستا، فی بیرل قیمت 140 ڈالر رہی،حکومت نے جمعہ کو ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے مقرر کی تھی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان7 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

