Connect with us

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

donald-trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی، جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے۔ ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کریں گے۔ ناکہ بندی ہوگی اور دوسرے ممالک بھی اس میں شامل ہونگے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کوٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں، جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا، ہمیں لگا تھا آبنائے ہرمز پر جہازوں کو آزادانہ آنے جانے کی اجازت ہوگی مگر ایران نے ایسا ہونے نہیں دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا وعدہ کیا تھا وہ اس میں ناکام رہا، ان کی وجہ سے دنیا بھر کے کئی لوگوں اور ممالک میں بے چینی پیدا ہوئی۔ ایران نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہیں جن کا صرف ان کو علم ہے، یہ عالمی سطح پر بھتہ خوری ہے، دنیا کے رہنما اور امریکا اس کا شکار نہیں ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو فوری  آبی گزرگاہ کو کھولنے کا عمل شروع کرنا چاہیے، وہ اپنے اقدام سے ہر طرح کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ایران کو غیر قانونی بھتہ خوری سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہو چکی ہیں، خامنہ ای اور ان کے اکثر رہنما قتل ہوچکے ہیں ، اس صورتحال سے کیسے نکلنا ہے ایران کو زیادہ پتہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسلام آباد میں ملاقات اچھی رہی، زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا، مجھے جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ دی۔ یہ مذاکرات پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہوئے، وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل شخصیات ہیں، میں ہمیشہ ان کی قدر کرتا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اہم نکتے جوہری معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا، ایران کو پیسہ چاہیے اور وہ جوہری صلاحیت چاہتے ہیں، یہ سب ان کے ایٹمی عزائم کی وجہ سے ہوا ہے، مناسب وقت پر ہماری فوج ایران میں جو باقی ہے اسے بھی ختم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات صبح شروع ہوئے، رات بھر جاری رہے، ایران اپنے جوہری عزائم سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں، جو نکات طے ہوئے وہ جنگ سے کئی درجہ بہتر ہیں، لیکن جوہری طاقت کا خاتمہ کیے بغیر ان نکات کی کوئی حیثیت نہیں، میں برسوں پہلے کہہ چکا ہوں ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے امریکی جنگی جہازوں کو خبردار کرنے کی ویڈیو جاری کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے امریکی بحریہ کے جہازوں کو...

trump trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران امریکا ملاقات بہت اچھی رہی، بہت سے نکات پر اتفاق ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکا ملاقات بہت اچھی رہی، بہت سے نکات...

Lebanon Lebanon
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے نئے حملے، 11 افراد جاں بحق

بیروت (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں فوری امن معاہدہ نہ ہونے...

Iranian delegation Iranian delegation
پاکستان3 گھنٹے ago

امریکیوں کے بعد ایرانی وفد بھی واپس روانہ ہوگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں امریکا سے مذاکرات کے بعد ایرانی وفد بھی واپس ایران روانہ ہوگیا...

strikes-on-iran strikes-on-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 3 ہزار 375 ایرانی شہید ہوئے، ایرانی حکام

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک 3300...

Ebrahim Azizi Ebrahim Azizi
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران سے زیادہ معاہدے کی ضرورت امریکا کو ہے، ابراہیم عزیزی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا آبنائے ہرمز سے گزرنے...

TurkeyPresident TurkeyPresident
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ترک صدر طیب اردوان کی اسرائیل پر حملے کی دھمکی

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے نیتن یاہو کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے اسرائیل...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر...

iran-flag iran-flag
تازہ ترین4 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی بحری جہاز نہیں گزرا، ایرانی فوج کی سینٹ کام کے دعوی کی تردید

تہران (صداۓ سچ نیوز) آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی بحری جہاز نہیں گزرا،ایرانی فوج نے سینٹ کام کے دعوے کی...

petrol petrol
تازہ ترین9 گھنٹے ago

سعودی عرب میں 98 آکٹین پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب میں 98 آکٹین پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے...

Trending