پاکستان
وزیراعظم آج سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اورترکیہ کے سرکاری دورے کریں گے
اسلام آباد (صداۓسچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف آج سے 18 اپریل تک سعودی عرب،قطر اورترکیہ کے سرکاری دورے کریں گے،دوطرفہ تعلقات،علاقائی امن اور عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق سعودی عرب اورقطر کےدورے دوطرفہ تناظرمیں ہوں گےجہاں وزیراعظم متعلقہ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اورباہمی تعاون کے فروغ کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ٹرمپ
دفتر خارجہ کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کریں گےجہاں وہ عالمی رہنماؤں کےہمراہ لیڈرز پینل میں شریک ہوں گے اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے،دورے کےدوران ترک صدررجب طیب اردوان سمیت دیگرعالمی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔
-
پاکستان1 مہینہ agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

