تازہ ترین
اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسکول میں گھس کر طلبہ پر فائرنگ سے طالب علم و استاد کو شہید کردیا
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج و آبادکاروں نے رام اللّٰہ کے قریب اسکول میں گھس کر طلبہ پر فائرنگ کردی، جس سے ایک طالب علم اور استاد شہید ہوگئے۔
ایرانی میڈیا نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے المغیز سیکنڈری اسکول پر مسلح آبادکاروں کے فائرنگ کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کر آبادکاروں نے کلاس رومز میں داخل ہو کر فائرنگ اور ایک بچے کو شہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب امریکی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کرنے کیلئے انتظار کر رہی ہے، سربراہ ایرانی عدلیہ
حملے کے نتیجے میں نویں جماعت کا 14 سالہ طالب علم اوس حمدی النعسان اور 32 سالہ نوجوان جہاد مرزوق ابو نعیم شہید ہو گئے جبکہ تین دیگر فلسطینیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
حمدی النعسان کے خاندان کے لیے یہ پہلا صدمہ نہیں تھا۔ اس کی دادی رہاب النعسان کے مطابق ان کے والد حمدی النعسان بھی 2019 میں آبادکاروں کے ہاتھوں مارے گئے تھے، اور کل اس کا بیٹا بھی شہید ہو گیا۔
عینی شاہدین اور اسکول انتظامیہ کے مطابق واقعے کے وقت طلبہ ماہانہ ٹیسٹ دے رہے تھے کہ اچانک مسلح آبادکار اسکول کی جانب بڑھے اور اسکول پر فائرنگ شروع کر دی۔ شدید فائرنگ سے طلبہ اور اساتذہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد بچے کلاس رومز کے اندر زمین پر بیٹھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے 5 لاکھ سے زائد آبادکاروں میں سے کئی اسرائیلی ریزرو فوجی ہیں، جو بعض اوقات ڈیوٹی سے ہٹ کر بھی فوجی وردی پہنتے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

