اوورسیز پاکستانیز
معرکہِ حق کی کامیابی پر مانچسٹر میں پروقار تقریب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہا گیا
لوٹن (صدائے سچ نیوز) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈاکٹر لیاقت ملک کیطرف سے ایم ڈی نے مانچسڑ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مہمان خصوصی چیئرمین او پی ایف سید قمررضا نقوی، ایم این اے احسان الحق باجوہ، افضل خان ایم پی ، ڈاکٹر سید غلام عباس شاہ، چیئرمین اورسیز پاکستان کمیونٹی سید شجر عباس، بیرسٹر امجد ملک ، صدر پی پی پی محسن باری تھے۔
تقریب میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی اور معرکہ حق میں پاکستان کی جیت کو جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

اس موقع پر چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا نقوی نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے چیف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی فوج کے چھکے چھڑا دیے اور پاکستان کو یادگار کامیابی سے ہم کنار کیا جس پر انڈیا کو عالمی طاقتوں کی سیزفائر کرانے منتیں کرناپڑیں۔
شرکاء نے پاکستان کی کامیابی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سید شجر عباس نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا نقوی کی اوورسیز پاکستانیوں کی ترقی اور درپیش مسائل کے خاتمے کیلیے خدمات کو سراہا ۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی گئ۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

