Connect with us

پاکستان

بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، آئی ایم ایف مشن کے پاکستان میں قیام میں توسیع

punjab-budget

آئی ایم ایف مشن کے پاکستان میں قیام میں دو دن کی توسیع کردی گئی۔ نئےمالی سال کےبجٹ پر مشاورت جاری رہےگی ۔ فریقین کے درمیان بجٹ اہداف پر تاحال مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ چند نکات پر مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی ہدف میں 18 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔ آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم لیوی ہدف 1730 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

آئی ایم ایف نے صوبوں کو اضافی 430 ارب روپے ریونیو جمع کرنے کا ہدف دیدیا۔ صوبوں سے وفاق کو تقریباً دو ٹریلین روپے سرپلس دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کیلئے آئندہ مالی سال میں 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف رکھا جائے گا۔

دسمبر 2026 تک ایف بی آر کا ششماہی ہدف 7 ہزار 22 ارب روپے ہوگا ۔ آئندہ مالی سال ٹیکس آڈٹ سے 95 ارب روپے اضافی آمدن حاصل کرنے کا پلان  ہے۔ چینی، سیمنٹ، تمباکو اور کھاد سیکٹر سے مزید 50 ارب روپے ریکوری کا تخمینہ ہے ۔ دفاعی بجٹ دو ہزار 665 ارب روپے ، وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے 986 ارب مختص ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں مہنگائی 8.4 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے بی آئی ایس پی کی رقم ساڑھے 14 ہزار سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے پرعارضی اتفاق ہوا ہے۔

حکام نے نئی آٹو پالیسی کا مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا 2026 سے 2031 کے دوران ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ برقی کاروں اور موٹرسائیکلز پر ٹیکس صرف ایک فیصد، الیکٹرک ٹرکوں ، بسوں ، پک اپ ، ڈبل کیبن ، ٹریکٹرز سمیت دیگر گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ آٹو سیکٹر پر اس وقت اوسط ٹیرف تقریباً 10.6 فیصد ہے۔ 2030 تک ٹیکس کی شرح 6 فیصد پر لانے کی تجویز ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IPM IPM
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اداروں اور قابلِ عمل پالیسیوں کی ضرورت، آئی پی ایس فورم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کو درپیش پیچیدہ قومی و بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اداروں،...

Sohail Afridi Maryam Nawaz Sohail Afridi Maryam Nawaz
پاکستان2 گھنٹے ago

مریم نواز نے3 صوبوں کو دہشتگردی کی بنیاد قرار دیکر مودی اور بھارت کو کلین چٹ دی، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے تین صوبوں کو...

Sohail Afridi Hyderabad Sohail Afridi Hyderabad
پاکستان2 گھنٹے ago

جتنی مرضی رکاوٹیں ڈال لو، کراچی لازمی پہنچوں گا، سہیل آفریدی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ راستے میں جنتی مرضی رکاوٹیں ڈال لو، کراچی...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امید ہے نئے صوبوں کے معاملے کو...

BISE Rawalpindi BISE Rawalpindi
پاکستان2 گھنٹے ago

راولپنڈی میٹرک بورڈ کے نتائج، 81 سرکاری اسکولوں کا نتیجہ صفر فیصد

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میٹرک بورڈ کے نتائج کے بعد سوچنا پڑگیا، ایسے پڑھے گا پاکستان تو کیسے بڑھے...

Russia Russia
تازہ ترین2 گھنٹے ago

‘تاریخ سےکوئی سبق نہیں سیکھا گیا، وہ دوبارہ جنگ چاہتے ہیں’، ڈرون واقعے پرجرمنی کے الزامات پر روس کا ردعمل

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی کے لیپزگ ائیرپورٹ پر  مبینہ ڈرون حملے کی کوشش...

islamabad islamabad
پاکستان2 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ، سب سے پہلے اسلام آباد کو نئے انتظامی ماڈل میں ڈھالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث جاری ہے۔ حکومت نے...

Witkoff, Kushner arrive in Kyiv Witkoff, Kushner arrive in Kyiv
تازہ ترین3 گھنٹے ago

وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کیف پہنچ گئے، روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی سفارتی کوششیں تیز

کیف (صداۓ سچ نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی  اسٹیو وِٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر روسی صدر ولادیمیر...

GHQ GHQ
پاکستان3 گھنٹے ago

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) یوم دفاع و شہداء کے مبارک موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا...

US naval drone US naval drone
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون کشتی پر حملے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں...

Trending