Connect with us

پاکستان

پاک چین برادرانہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

punjab-assembly

پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ حکومت اور اپوزیشن نے یک زبان ہو کر چین کو پاکستان کا بہترین دوست اور شراکت دارقرار دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کی جو متفقہ طور پر  منظورکر لی گئی ۔ اس موقع پر چین کا اعلیٰ پارلیمانی وفد قومی اسمبلی پہنچا تو ارکانِ اسمبلی نے ڈیسک بجا کر اس کا خیرمقدم کیا ۔

اسپیکر ایازصادق نے کہا ہمارے چین سے معزز مہمان آئے ہیں جو اسپیکر باکس میں تشریف فرما ہیں۔ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنے برادر ملک کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، 8 ٹرینیں عارضی طور پر بند

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا حکومت کے ساتھ اختلافات کے باعث ہم بائیکاٹ پر تھے ۔ تاہم چینی دوستوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے بائیکاٹ مؤخر کیا ۔ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اس کے احسانات کبھی نہیں بھولیں گے ۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی چینی وفد کو خوش آمدید کہا ۔ سید نوید قمر نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین شراکت دار ہے۔قرارداد کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے ۔ پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے چینی وفد کے پاس جا کر ملاقات کی ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

US naval drone US naval drone
تازہ ترین2 منٹس ago

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون کشتی پر حملے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں...

Pak-Army Pak-Army
پاکستان8 گھنٹے ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 21 خوارج ہلاک

پشاور (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے 3 سے 5 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی...

Sharjeel Memon Sharjeel Memon
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ن لیگ اپنے اتحادیوں کو خوش کرے لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے، شرجیل میمن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے...

gaza gaza
تازہ ترین9 گھنٹے ago

غزہ کے کھنڈرات سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہداء کی باقیات برآمد

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کے کھنڈرات سے مزید سو سے زائد فلسطینیوں کی باقیات ملنے کے بعد شہدا کی...

Israeli violence in West Bank. Israeli violence in West Bank.
تازہ ترین9 گھنٹے ago

سابق اسرائیلی جرنیلوں کا حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی پشت پناہی کا الزام

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج کے سابق جرنیلوں نے حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی فورسز کا 3 ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) آبنائےہرمزمیں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی، امریکی فورسز نےتین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے...

Air Vice Marshal Hassan Faisal Air Vice Marshal Hassan Faisal
پاکستان9 گھنٹے ago

پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ایئر وائس مارشل حسن فیصل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ قوم کی اُمیدوں پر ہمیشہ پوری...

6-september-1965 6-september-1965
پاکستان9 گھنٹے ago

آج ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے

آج ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے،61 سال قبل پاک فوج اور پاکستانی قوم نے رات...

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان22 گھنٹے ago

3 ارب روپے کا رسک پول ایس ایم ایز کی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی بڑھائے گا،وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران...

Pak-vs-India Pak-vs-India
پاکستان22 گھنٹے ago

ویمنز ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی...

Trending