Connect with us

پاکستان

وفاقی محتسب ایڈوائز کا فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کا دورہ، پیشہ ورانہ کارکردگی پر خراج تحسین

Senior Advisor Wafaqi Mohtasib visited FGEHA (2)

اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں وفاقی محتسب کی خصوصی ٹیم نے سینیئر ایڈوائزر حامد علی خان کی سربراہی میں اہم دورہ کیا۔ٹیم میں ہاشم پو پلزئی، چوہدری انور شامل تھے۔ محتسب کی ٹیم کے ساتھ ایف 14/ 15 کے الاٹیز جن میں طارق فہیم شیخ ،ڈاکٹر نواز احمد، محمد عبدالباسط ،نجیب ا عوان ، ڈاکٹر یوسف شامل تھے ۔ اس موقع پر ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے سینئر ڈائریکٹرز اور اعلیٰ افسران کے ہمراہ معزز وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

Senior Advisor Wafaqi Mohtasib visited FGEHA (1)

دورے کے دوران وفاقی محتسب کی ٹیم کو ہاؤسنگ اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات، انتظامی امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بالخصوص سیکٹر F-14/15 کی قیمتوں اور پالیسی سے متعلق اُٹھائے گئے نکات پر جامع اور تسلی بخش وضاحت پیش کی گئی۔ وفد کو آگاہ کیا گیا کہ سیکٹرز کی قیمتوں کا تعین مکمل طور پر ہاؤسنگ اتھارٹی کے مروجہ قواعد و ضوابط، شفاف پالیسی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔

وفاقی محتسب کی ٹیم نے ہاؤسنگ اتھارٹی کی کارکردگی، شفاف انتظامی امور اور عوامی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی قومی سطح پر ایک مثالی ادارے کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ وفد نے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں، جدید انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی فراہمی کے وژن کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی قائدانہ صلاحیتوں، انتظامی بصیرت اور ادارے کی بہتری کے لیے انتھک کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ وفد نے کہا کہ ان کی قیادت میں ہاؤسنگ اتھارٹی نہ صرف کامیابی سے اپنے منصوبے مکمل کر رہی ہے بلکہ عوامی اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

دورے کے اختتام پر وفاقی محتسب کی ٹیم نے ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر) ظفر اقبال اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور مؤثر انتظامات کی تعریف کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebnon lebnon
تازہ ترین8 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی۔ بمباری سے مزید...

President Zardari President Zardari
پاکستان8 گھنٹے ago

یومِ فضائیہ پر صدر مملکت آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا...

arrested person arrested person
پاکستان8 گھنٹے ago

ٹیکسلا پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 14 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جوئے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ جوئے کے اڈے پر...

Trump releases AI images Trump releases AI images
تازہ ترین8 گھنٹے ago

’بائے بائے خارگ!‘، ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں امریکی جنگی...

ministry of foreign affairs ministry of foreign affairs
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے۔  ترجمان دفتر خارجہ...

US senator، Trump US senator، Trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ٹرمپ ’خطرناک حد تک وہم کا شکار‘ ہیں، امریکی سینیٹر

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ’چھوٹی بات‘ قرار دینے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین9 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔  آبنائےہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر امریکا...

strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری ایرانی سپریم...

pak-air-force pak-air-force
پاکستان9 گھنٹے ago

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے، پاکستانی شاہینوں نےملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکا نے خطے پر وحشیانہ جنگ مسلط کی اور اب اسکی ادائیگی پوری دنیا سے کرانے کی توقع کر رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے...

Trending