Connect with us

پاکستان

پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا تین سال کے لیے کونسل برائے انسانی حقوق کا رکن منتخب

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان اور انڈیا سمیت 14 ممالک کو تین سال کے لیے کونسل برائے انسانی حقوق کا رکن منتخب کر لیا ہے۔یہ کونسل اقوام متحدہ کے نظام میں ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جو 47 ریاستی ارکان پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں تمام انسانی حقوق کا تحفظ کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے۔کونسل میں 14 خالی نشستوں پر 14 ممالک امیدوار تھے جن کے نام اور انہیں حاصل ہونے والے ووٹ درج ذیل ہیں۔
افریقی گروپ سے چار ممالک کا انتخاب عمل میں آیا جن میں انگولا (179 ووٹ)، مصر (173 ووٹ)، ماریشس (181 ووٹ) اور جنوبی افریقہ (178 ووٹ) شامل ہیں۔
ایشیائی الکاہل خطے سے چار نشستوں پر انڈیا (177 ووٹ)، عراق (175 ووٹ)، پاکستان (178 ووٹ) اور ویت نام (180 ووٹ) منتخب ہوئے۔

لاطینی امریکہ اور غرب الہند کے لیے دو نشستیں مختص تھیں جن پر چلی (173 ووٹ) اور ایکواڈور (171 ووٹ) رکن منتخب ہوئے۔

مغربی یورپ و دیگر ممالک کی دو نشستوں پر اٹلی (179 ووٹ) اور برطانیہ (161 ووٹ) کا انتخاب عمل میں آیا۔

وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے لیے مختص دو نشستوں پر ایسٹونیا (171 ووٹ) اور سلووینیہ (176 ووٹ) کا انتخاب ہوا۔

کونسل کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ سال بھر انسانی حقوق سے متعلق تمام موضوعاتی مسائل اور اس صورت حال پر بحث کر سکتی ہے جو اس کی توجہ کی متقاضی ہو۔ کونسل کے اجلاس جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

middle-east-tensions middle-east-tensions
پاکستان3 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی ثالثی کا کردار، آج ایوان صدر میں ایک اور بیٹھک ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی ثالثی کے معاملے پر آج ایوان صدر میں...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین3 گھنٹے ago

کرپشن الزامات، اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر مزید وضاحت طلب کرلی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست...

gold4 gold4
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) خام تیل کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ عالمی...

sohail afridi sohail afridi
پاکستان4 گھنٹے ago

عمران خان ریلیز فورس منصوبہ ختم، پی ٹی آئی کے سخت گیر عناصر کو بڑا دھچکا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے "عمران خان ریلیز فورس” بنانے کی مجوزہ منصوبہ...

israeli forces israeli forces
تازہ ترین4 گھنٹے ago

نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو کارروائیوں میں شدت لانے کا حکم

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جھڑپیں مزید شدت اختیار کر گئیں۔ عرب...

mujtaba khanenie mujtaba khanenie
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای کا جنگ میں عراقی عوام کی حمایت پر اظہارِ تشکر

تہران (صداۓ سچ نیوز) نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عراقی عوام کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف...

roofs-collapsed roofs-collapsed
پاکستان4 گھنٹے ago

بنوں میں تیز بارشوں نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 40 زخمی

بنوں (صداۓ سچ نیوز) بنوں میں تیز بارشوں نے تباہی مچادی۔ کئی گھروں کی چھتیں گرگئیں ۔ چھتیں گرنے سے...

Israeli Army Chief Israeli Army Chief
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی چینل کی ٹیم پر حملہ، اسرائیلی آرمی چیف نے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کردی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) امریکی نیوز چینل کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے ایکشن لیتے...

American bases American bases
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ سے امریکی اڈے اسرائیل منتقل کرنے کی تجویز پیش

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل امریکا کو فوجی اڈے قائم...

lebnon lebnon
تازہ ترین4 گھنٹے ago

یواین امن دستوں کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے میں ایک فوجی جاں بحق،3 زخمی

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں ادچیت القصیر...

Trending