تازہ ترین
امریکا پھر ایسی جنگ میں پھنس گیا جس کے نتائج واضح ہیں، امریکی رکنِ کانگریس
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی رکنِ کانگریس جیسن کرو نے ایران کے خلاف جنگ کو انتہائی قابلِ پیش گوئی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کی ایسی جنگ میں پھنس گیا جس کے نتائج پہلے ہی واضح ہیں۔
جیسن کرو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کا امکان مکمل طور پر قابلِ پیش گوئی تھا، یہ وہ سب سے زیادہ متوقع صورتِ حال ہے جس کا ہم تصور کر سکتے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور جنگ میں ملوث ہونا، اس کا ایک دلدل ثابت ہونا اور ہمارے مخالفین کا ہمیں اس میں مزید الجھانے کی کوشش کرنا، یہ صورتِ حال جنگ کے پہلے دن ہی اتنی واضح تھی جتنی آج ہے۔
امریکی رکنِ کانگریس کا کہنا ہے کہ امریکا کو مشرقِ وسطیٰ میں طویل جنگوں سے نکلنے کے لیے واضح راستے اور حکمتِ عملی پر غور کرنا چاہیے۔
کرو اس سے قبل بھی ایران جنگ کے حوالے سے امریکی حکمتِ عملی اور طویل مدتی تنازع کے خدشات پر تنقید کر چکے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

