پاکستان
اونچے درجے کا سیلاب، بابوسر ٹاپ کی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
بابوسر ٹاپ کی شاہراہ ایک بار پھر سیلابی ریلے کی زد میں آگئی جبکہ شاہراہ قراقرم بھی ٹرک الٹنے سے بند ہو گئی۔حادثے کے شکار ٹرک کو ہٹاکر شاہراہ کی جلد بحالی کیلئے کارروائی جاری ہے۔ این ایچ اے نے شاہراہ کی مکمل بحالی تک غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق شاہراہ بابوسر پر تھک کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث زیرو پوائنٹ پر شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مسافروں اور سیاحوں کو متبادل راستے کے طور پر شاہراہ قراقرم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شاہراہ قراقرم بھی شنگ نالہ کے قریب ایک مال بردار ٹرک الٹنے سے عارضی طور پر بند ہو گئی، جس کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
این ایچ اے کے مطابق گونر فارم چیک پوسٹ پر مزید گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور بھاری مشینری متاثرہ مقام پر شاہراہ کی جلد بحالی کیلئے کام کر رہی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

