تازہ ترین
مشرقی لیبیا میں بم دھماکا، ملٹری انٹیلی جنس چیف جاں بحق
بن غازی (صداۓ سچ نیوز) مشرقی لیبیا کے علاقے بن غازی میں بم دھماکے میں ملٹری انٹیلی جنس چیف فوزی المنصوری جاں بحق ہوگئے۔
خبرایجسنی کے مطابق پیر کے روز مشرقی لیبیا کی لیبین نیشنل آرمی کے ملٹری انٹیلی جنس سربراہ اس وقت جاں بحق ہوگئے جب بن غازی کے علاقے ہواری میں واقع ان کے گھر کے باہر ان کی گاڑی کو دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے کے پیچھے کون تھا اور نہ ہی دھماکہ خیز آلے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لیبیا میں سکیورٹی کے مسلسل چیلنجوں کو اجاگر کرتی ہے، جہاں 2020 میں جنگ بندی کے ذریعے بڑی لڑائی رکنے کے باوجود حریف انتظامیہ اور مسلح گروہ اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
لیبیا 2011 میں بغاوت کے نتیجے میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے آمر معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد 2014 میں مشرقی اور مغربی حریف دھڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔
فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر کی قیادت میں ‘لیبین نیشنل آرمی’ مشرقی اور جنوبی لیبیا کے بیشتر حصے پر کنٹرول رکھتی ہے۔ اس کا اتحاد بن غازی میں قائم حکام کے ساتھ ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومتِ کا مرکز دارالحکومت طرابلس ہے اور وہ مغربی حصے کے بڑے حصے پر کنٹرول رکھتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

