Connect with us

پاکستان

سی سی ٹی وی سے عملے کی بچوں کو بچانے کوشش ثابت، پمز سانحے کی رپورٹ میں آگ لگنے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہ ہونے کا انکشاف

pims

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال سانحے کی عبوری انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

پمز نرسری سانحہ کی انکوائری رپورٹ 11 صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں آگ لگنے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں انکیوبیٹر، وارمر، اے سی، پلگ، ساکٹ یا وائرنگ سے آگ لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئیسکو ریکارڈ میں بیرونی بجلی کی لائن میں خرابی یا ٹرپنگ کا ثبوت نہیں ملا، آگ لگنے کے صرف دو منٹ میں نرسری دھوئیں اور  آگ سے تقریباً مکمل متاثر ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی سے ڈاکٹرز، نرسز اور سکیورٹی اہلکاروں کی بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت ہوئی ہے، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کے بچوں کو چھوڑ کر بھاگنے کا عمومی الزام درست ثابت نہیں ہوا، اسٹاف نرس رضیہ نے جلتی نرسری سے ایک نومولود کو بحفاظت باہر نکالا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چارج نرس نسرین نے فوری طور پر مدد طلب کی، سکیورٹی گارڈ ماریہ بھی نرسری میں داخل ہوئی، سی سی ٹی وی کے مطابق ہنگامی صورتحال 6:38 بجے شروع ہوئی، سی ای ایس کو پہلی کال 6:54 پر موصول ہوئی، سی ای ایس نے 6:55 پر عملہ روانہ کیا، تقریباً 7:01 پر جائے وقوعہ پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق کال میں 16 منٹ کے فرق کی ذمہ داری فی الحال کسی فرد یا ادارے پر عائد نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں پمز کنٹرول روم، ٹیلی فون ریکارڈ اور سی ای ایس کال ریکارڈ سے تاخیر کی مزید تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پمز نرسری کے لیے مخصوص فائر اور نومولود بچوں کے انخلا کا جامع ایس او پی سامنے نہ آسکا، آگ کی صورت میں الارم کون بجائے گا، ریسکیو کو کون اطلاع دے گا، واضح طریقہ کار موجود نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق نومولود بچوں کے انخلا، آکسیجن و بجلی بند کرنے اور واقعے کی کمان کے واضح طریقہ کار کا فقدان رہا، پمز سکیورٹی ایس او پی میں فائر سیفٹی ایگزٹس، آلات اور عملے کی تربیت کی ذمہ داری واضح تھی۔

رپورٹ میں فائر ایگزٹس بند یا رکاوٹ زدہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فائر فائٹرز کو بعض دروازے توڑ کر کھولنا پڑے، سی ای ایس نے پمز میں فائر اور لائف سیفٹی انتظامات کو ناکافی اور متاثرہ قرار دیا۔

پمز سانحہ کی انکوائری رپورٹ میں انتظامی اور محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایم سی ایچ ڈاکٹر مطاہر شاہ، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل پمز چوہدری وارث علی رضا اور ڈائریکٹر ایم سی ایچ ڈاکٹر نوشیلا امجد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں فائر سیفٹی اور سکیورٹی چین میں ذمہ دار افسران، سی ای ایس اور سکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں 8 افسران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کرنے اور متعلقہ سکیورٹی کمپنی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دے دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Imran-Khan Imran-Khan
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت نے عمران خان کی صحت اور جیل میں حالات سے متعلق دعوؤں پر سی این این کے الزامات مستردکردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت  اور جیل میں حالات سے متعلق دعوؤں ...

pims pims
پاکستان2 گھنٹے ago

سی سی ٹی وی سے عملے کی بچوں کو بچانے کوشش ثابت، پمز سانحے کی رپورٹ میں آگ لگنے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال سانحے کی عبوری انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے...

hockey hockey
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں...

gul-plaza gul-plaza
پاکستان2 گھنٹے ago

گل پلازہ کی انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری

کراچی (صداۓ سچ نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں...

nepal-devastating-flood nepal-devastating-flood
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 669 ہوگئی، 2 ہزار سے زائد لاپتا

کھٹمنڈو (صداۓ سچ نیوز) نیپال میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 669 ہوگئی اور اب تک 2 ہزار سے...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعظم نے بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت، ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ پمز  کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک بچے...

pims pims
پاکستان3 گھنٹے ago

سانحہ پمز، وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سانحہ پمز پر اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم نے کمیٹی کی نشاندہی پر 8 افراد کو...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق...

trumps trumps
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران جنگ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کیلئے سیاسی و عسکری چیلنج بن گئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران کے ساتھ جنگ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے لیے بڑا سیاسی اور عسکری...

general-antonio-guterres general-antonio-guterres
تازہ ترین11 گھنٹے ago

جوہری ہتھیاروں کے تجربات ختم کیے جائیں، انتونیو گوتریس کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر ختم کرنے...

Trending