پاکستان
190 ملین پاؤنڈکیس، عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈکیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلیل دی کہ سپریم کورٹ براہ راست کارروائی دکھاتی رہی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نےکہا کہ وہ آزاد ہیں، کسی کے ماتحت نہیں، اس کورٹ کے اپنے رولز ریگولیشنز ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا کہ اس عدالت کے ایک جج نے بھی لائیو اسٹریمنگ کی، اس پر جسٹس سرفراز ڈوگر نےکہا کہ انہوں نے اجازت نہیں دی تھی، اس جج نے اپنے طورپر لائیو اسٹریمنگ کی، ابھی لائيو اسٹریمنگ کے رولز بننا باقی ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے رولز بننے تک سماعت ملتوی کرنے کی اپیل کی تو جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ مجھے ڈکٹیٹ نہيں کرسکتے، اس عدالت ميں کیا ہونا چاہیے یہ میرا کام ہے، سماعت اوپن کورٹ میں ہورہی ہے، آپ دلائل شروع کرنے سےکیوں ہچکچارہے ہیں؟
عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا کہ کیس میں شہزاد اکبر، فرحت شہزادی اور ذلفی بخاری سمیت6 ملزمان غیرحاضر رہے، عدالت نے صرف دو ملزمان کی حد تک کیس آگے بڑھایا، پیسہ قومی خزانے کے بجائے 4 سال سپریم کورٹ کے پاس پڑا رہا، پیسہ سپریم کورٹ کی انویسمٹنٹ سے دوگنا ہوگیا، نقصان کہاں ہوا ہے ؟
بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا کہ قومی خزانے کو نقصان اس مقدمے کے ذریعے ہوا، مہنگی ترین پراسیکیوشن کی گئی، نیب کا مقدمہ یہ ہوتا ہےکہ پیسہ باہر چلا گیا یہاں تو پیسہ ملک میں آرہا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ایک دھیلےکی کرپشن نہیں کی گئی، یہ سیاسی کیس ہے، اس کی لائیو اسٹریمنگ ہونی چاہیے تاکہ سب کو پتہ چلےکے یہ کیس کیا ہے، آپ نے رات کے اندھیرے میں کیسز کی سماعت کی اور سزائیں سنائیں، اس قسم کی سزائیں دنیا نہیں مانتی۔
بیرسٹر گوہر نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تین چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھ کر انصاف کی اپیل کی ہے مگر اب تک اس خط پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ہماری ایک بار پھر چیف جسٹس صاحبان سے گزارش ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بلا تاخیر انصاف دیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

