Connect with us

پاکستان

گوجرخان میں دن دہاڑے فائرنگ، معروف تاجر سمیت دو بھائی قتل

GUJJAR KHAN MURDER (2)

گوجرخان (صداۓ سچ نیوز) معروف تاجر ملک محبوب حسین اور انکے بھاہی محمود حسین کے قتل، کا مقدمہ درج کر لیا
ریلوے روڈ پر پیش آنے والے اندوہناک فائرنگ کے واقعہ میں معروف تاجر ملک محبوب حسین اور ان کے بھائی ملک محمود حسین کو قتل کر دیا گیا، جبکہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں زیر دفعہ 302، 109 اور 34 ت پ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ مقتول ملک محبوب حسین کے بیٹے نعمان شہزاد کی مدعیت میں درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ریلوے روڈ پر قائم “ایم حسین محبوب کریانہ مرچنٹ سٹور” پر نعمان شہزاد اپنے والد ملک محبوب حسین اور چچاؤں محمود حسین و شاہد حسین کے ہمراہ موجود تھا کہ شام تقریباً 4 بج کر 50 منٹ پر سرخ رنگ کی بغیر نمبر موٹر سائیکل پر سوار احسن نصیر اور معظم نصیر پسران نصیر احمد پٹواری موقع پر پہنچے۔ کہ معظم نصیر موٹر سائیکل سے اتر کر دکان کی طرف آیا اور آتے ہی ملک محبوب حسین کو للکارتے ہوئے کہا کہ “آج تمہیں میرے والد کے خلاف مقدمہ درج کروانے اور گرفتار کرانے کا مزہ چکھاتا ہوں”۔

مدعی کے مطابق اسی دوران معظم نصیر نے پستول 30 بور نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔ فائر لگنے سے ملک محمود حسین شدید زخمی ہو کر گر پڑے جبکہ ملزم نے بعد ازاں کاؤنٹر کے قریب موجود ملک محبوب حسین پر بھی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں ملک محمود حسین بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چند روز قبل پیش آنے والے ٹریفک حادثہ کے مقدمہ اور اس میں نصیر احمد پٹواری کی گرفتاری کی رنجش پر یہ قتل کیا گیا,۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

khursheed shahid khursheed shahid
پاکستان6 گھنٹے ago

جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر برائے ٹورزم سردار یاسر الیاس سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر خورشید احمد قریشی...

fgeha fgeha
پاکستان6 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے...

JI deputy chief JI deputy chief
پاکستان6 گھنٹے ago

ہم نے اپنی تجاویز دی دیں، حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےکہا حکومت کو جماعت اسلامی کی تجاویز دے دی گئیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی...

sugar-mills-file-photo sugar-mills-file-photo
پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے...

Volker-Turk Volker-Turk
تازہ ترین7 گھنٹے ago

اے آئی کی مضبوط ضمانتیں بنائی جائیں، اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے، سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اے آئی سے متعلق مضبوط ضمانتیں بنائی...

Fire-in-Factory Fire-in-Factory
پاکستان7 گھنٹے ago

کراچی، فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں لانڈھی ایکسپوٹ پراسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد...

gold gold
پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے...

Islamabad Expressway Islamabad Expressway
پاکستان8 گھنٹے ago

اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر پر سڑک کےدرمیان قدرتی چشمہ پھوٹ پڑا

اسلام آباد (صدآۓ سچ نیوز) اسلام آباد ایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر پر سڑک کےدرمیان قدرتی چشمہ...

japan-and-pakistan japan-and-pakistan
تازہ ترین8 گھنٹے ago

جاپان کا پاکستان کو سیلاب سے بچاؤ کیلئے 2.6 ارب ین کی گرانٹ دینے کا اعلان

ٹوکیو (صداۓ سچ نیوز) جاپان نے سندھ میں دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور سیلاب سے بچاؤ کے...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان8 گھنٹے ago

بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کے...

Trending