Connect with us

پاکستان

میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Mir-Raza-New

کراچی (صداۓ سچ نیوز) مقتول میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

جان بوجھ کر شواہد چھپائے یا کسی کو بچانے کیلئے غلط رپورٹ بنائی؟ رپورٹ میں غلطی ہوئی یا سنگین غفلت؟ انکوائری کمیٹی کے سامنے کئی سوالوں کے جواب بھی دینا ہوں گے۔

میررضا کے فون اور اسمارٹ واچ کی انکوائری کیلئے ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے سے معاونت لی جائے گی۔ تیزاب کی بوتلوں کا بھی کیمیکل ایگزامن کرایا جائے گا۔ ڈیجیٹل کرنسی کی منی ٹریل بھی حاصل کی جائے گی۔

حکام جناح اسپتال کے مطابق ڈاکٹر اسامہ کو مبینہ غفلت اور غلطیوں پر انکوائری کمیٹی میں پیشی بھگتنا پڑے گی، انکوائری کمیٹی پوسٹ مارٹم میں غلطیوں سے متعلق سوال کرے گی۔

میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم ڈاکٹر اسامہ نے ہی کیا تھا اور غلطیوں سے بھری رپورٹ نے پورے کیس کو گمراہ کیا تھا، عدالتی حکم پر قبرکشائی کے بعد دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حقائق سامنے آنے پر بننے والی نئی کمیٹی نے کیس کی ازسر نو تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔

نئی ٹیم جائے وقوعہ سے ملنے والی تیزاب کی بوتلوں کا بھی کیمیکل ایگزامن کروائے گی، ڈیجیٹل کرنسی کی منی ٹریل بھی حاصل کی جائے گی۔ میررضا کے موبائل فون اور اسمارٹ واچ کی انکوائری میں معاونت کیلئے ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق میر رضا کے خلاف کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ ڈیٹا کی فراہمی کیلئے این سی سی آئی اے کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی نے خط لکھا تھا۔ اسی حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے میررضا کے والدین بھی این سی سی آئی اے دفترپہنچے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebnon lebnon
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی۔ بمباری سے مزید...

President Zardari President Zardari
پاکستان4 گھنٹے ago

یومِ فضائیہ پر صدر مملکت آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا...

arrested person arrested person
پاکستان4 گھنٹے ago

ٹیکسلا پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 14 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جوئے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ جوئے کے اڈے پر...

Trump releases AI images Trump releases AI images
تازہ ترین5 گھنٹے ago

’بائے بائے خارگ!‘، ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں امریکی جنگی...

ministry of foreign affairs ministry of foreign affairs
پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے۔  ترجمان دفتر خارجہ...

US senator، Trump US senator، Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ٹرمپ ’خطرناک حد تک وہم کا شکار‘ ہیں، امریکی سینیٹر

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ’چھوٹی بات‘ قرار دینے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین5 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔  آبنائےہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر امریکا...

strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری ایرانی سپریم...

pak-air-force pak-air-force
پاکستان5 گھنٹے ago

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے، پاکستانی شاہینوں نےملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا نے خطے پر وحشیانہ جنگ مسلط کی اور اب اسکی ادائیگی پوری دنیا سے کرانے کی توقع کر رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے...

Trending