تازہ ترین
120 ارب ڈالرز کا نقصان، ایلون مسک نے ریپبلکن پارٹی کی حمایت میں کی ہوئی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں
واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے بھاری سرمایہ خرچ کرنے والے ارب پتی ایلون مسک کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد ایلون مسک کی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی مالیت میں 120 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہو گئی، جبکہ ان کی ذاتی دولت بھی اربوں ڈالرز گھٹ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایلون مسک کی کمپنیوں کے شیئرز دباؤ کا شکار ہو گئے، ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں 3.3 فیصد اور اسپیس ایکس کے شیئرز کی قیمت میں 3.8 فیصد کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دونوں کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 120 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے، جبکہ ان کی ذاتی دولت میں تقریباً 30 ارب ڈالرز کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
انتخابی نتائج کے بعد ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریپبلکن پارٹی کی حمایت میں کی ہوئی اپنی بعض پوسٹس بھی حذف کر دیں۔
انہوں نے انتخابات سے قبل ریپبلکن امیدواروں کی حمایت میں ایک پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا ’ووٹ ریڈ ٹوڈے‘۔
ایلون مسک نے ریپبلکن امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل پر مشتمل ایک پوسٹ بھی پن کی ہوئی تھی، ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد یہ پوسٹس ہٹا دی گئیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

