Connect with us

پاکستان

ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ کے 52ویں اجلاس میں ہاؤسنگ منصوبوں اور حالیہ کامیاب نیلامی کا جائزہ

Federal Government Employees Housing Authority FGEHA

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ و تعمیرات جناب میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کی، جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات جناب کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد محمود ، ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد ظفر اقبال اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایف جی ای ایچ اے کے جاری ہاؤسنگ منصوبوں، حالیہ پیش رفت، کامیاب نیلامی اور مستقبل کے لائحۂ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ و تعمیرات نے ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے حالیہ کامیاب نیلامی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی مسلسل اور انتھک محنت کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات اور ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جن کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے ایف جی ای ایچ اے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ ہاؤسنگ و تعمیرات نے اس اہم پیش رفت پر سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات اور ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزارت اور ایف جی ای ایچ اے کےباہمی تعاون سے ہاؤسنگ کے شعبے میں اہم پیش رفت کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ تعمیرات فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے کچھ پروجیکٹس کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے تھے لیکن اس بار انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا،اور مزید کہا کہ ایف جی ای ایچ اے کے مختلف منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جن میں سیکٹر ایف-14، ایف-15، ڈی ایچ اے کے ساتھ جوائنٹ وینچرمنصوبہ مارگلہ آرچرڈ سمیت دیگر ہاؤسنگ پراجیکٹس شامل ہیں۔ ان منصوبوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر جناب ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ ،ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر آف پاکستان، فیڈرل منسٹر فار اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ کی خدمات کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا، جنہوں نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کی تیاری اور وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات سے متعلق اہم امور اور ڈرافٹس اپروو کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کاوشوں کو ہاؤسنگ سیکٹر میں پالیسی سازی اور مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے اہم قرار دیا گیا۔

وزیرِ ہاؤسنگ و تعمیرات نے کہا کہ ایف جی ای ایچ اے کی حالیہ کامیاب نیلامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سرمایہ کاروں کا ایف جی ای ایچ اے پر اعتماد اس بات کا واضح اظہار ہے کہ اتھارٹی اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے اور ہاؤسنگ کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف جی ای ایچ اے کے موجودہ الاٹیز کو ان کے پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا اور جن الاٹیز کو پلاٹس الاٹ ہو چکے ہیں، انہیں ترقیاتی کاموں میں مزید پیش رفت کے ساتھ جلد از جلد پلاٹس کا قبضہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیرِ ہاؤسنگ و تعمیرات نے مزید کہا کہ ویٹنگ لسٹ میں موجود الاٹیز کے لیے نئی ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں بھی رہائشی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ اسی طرح زیرِ التواء ہاؤسنگ منصوبوں کو بھی جلد مکمل کرنے اور انہیں عملی طور پر آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات اور ایف جی ای ایچ اے باہمی تعاون سے جاری ہاؤسنگ منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے، نئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے، الاٹیز کو بروقت سہولیات فراہم کرنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھیں گے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Liaquat-Baloch Liaquat-Baloch
پاکستان1 گھنٹہ ago

مذاکرات کا پانچواں دور ختم، لیوی کے خاتمے تک لانگ مارچ لازمی ہوگا، جماعت اسلامی کا حکومتی وفد کو جواب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور  حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہو گیا جس دوران...

Putin Putin
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

آئیے امن سے رہیں ورنہ ہمیں بھی جواب دینے پر مجبور ہونا پڑےگا، پیوٹن کا یورپی رہنماؤں کو پیغام

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی صدر پیوٹن نےکہا ہےکہ روس کے یورپ کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، ہم تعلقات...

پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول ریلیف پروگرام، انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کے پیٹرول پمپس پر میسج سے ٹوکن ریڈیم کی منظوری دیدی گئی

خصوصی فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد تیز کر دیا گیا،  وزیراعظم کی ہدایت پر قائم نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی نے انٹرنیٹ...

Chaudhry Obaidullah Chaudhry Obaidullah
پاکستان2 گھنٹے ago

تعلیمی ادارے پیرا کی ڈیجیٹل سروسز کا خیر مقدم کرتے ہیں، عبیداللہ چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز عبیداللہ چوہدری نے وفاقی وزارت تعلیم کے...

capital hospital capital hospital
پاکستان2 گھنٹے ago

کیپیٹل ہسپتال سی ڈی اے میں ڈینگی بخار کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، بچاؤ اور طبی انتظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) کیپیٹل ہسپتال، سی ڈی اے میں ڈینگی بخار کے حوالے سے ایک جامع تربیتی ورکشاپ...

Federal Government Employees Housing Authority FGEHA Federal Government Employees Housing Authority FGEHA
پاکستان2 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ کے 52ویں اجلاس میں ہاؤسنگ منصوبوں اور حالیہ کامیاب نیلامی کا جائزہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات میں...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار...

Petrol Petrol
پاکستان6 گھنٹے ago

حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومنت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی...

ai ai
تازہ ترین7 گھنٹے ago

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

رپورٹ تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ...

Hafiz Naeem Hafiz Naeem
پاکستان7 گھنٹے ago

حکومتی اخراجات 1 ٹریلین سے متجاوز، عوام سے قربانی مانگی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت...

Trending