Connect with us

پاکستان

حکومتی اخراجات 1 ٹریلین سے متجاوز، عوام سے قربانی مانگی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

Hafiz Naeem

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اخراجات 1 ٹریلین روپے سے تجاوز کر چکے ہیں، پیٹرول پر 107 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، حکومت اپنے اخراجات میں 30 فیصد اضافہ کر کے عوام سے قربانی مانگ رہی ہے۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی طرح کے ٹیکس عائد ہیں، پیٹرولیم لیوی کے بھتے کا کوئی جواز نہیں، حکومت اپنی کرپشن اور لوٹ مار چھپانے کے لیے یہ بھتہ ٹیکس وصول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس اہداف پورے نہیں کر رہا اور حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں، حکومت آئی ایم ایف کا بہانہ بنا کر عوام کو ریلیف نہیں دے رہی جبکہ نام نہاد ریلیف دراصل عوام کے لیے خیرات ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا کہ حکومت مذاکرات میں ہم سے تجاویز مانگتی ہے حالانکہ ہم تجاویز دے بھی چکے ہیں لیکن حکومت انہیں ماننے کو تیار نہیں، کئی اجلاس ہو چکے ہیں اور حکومت ہر مرتبہ وقت مانگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ سود 3 فیصد کر دیا جائے، حکومت کہتی ہے کہ اسٹیٹ بینک خود مختار ہے، حالانکہ اسٹیٹ بینک میں تقرریاں حکومت ہی کرتی ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی تحریک اب پوری قوم کی آواز بن چکی ہے، ہم کل سے اپنا مارچ شروع کر رہے ہیں، پیٹرولیم لیوی ہر صورت ختم کرنا ہو گی، اگر حکومت لیوی ختم کرتی ہے تو بات ہو سکتی ہے، بصورت دیگر لانگ مارچ کسی صورت ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اگر باقاعدہ تجویز کے ساتھ آئے گی تو مذاکرات کیے جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Petrol
پاکستان23 منٹس ago

حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومنت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی...

ai ai
تازہ ترین29 منٹس ago

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

رپورٹ تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ...

Hafiz Naeem Hafiz Naeem
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومتی اخراجات 1 ٹریلین سے متجاوز، عوام سے قربانی مانگی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت...

mustafa kamal mustafa kamal
پاکستان1 گھنٹہ ago

نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، اگر فسادات ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے، مصطفیٰ کمال

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ نئے صوبے بننے پر کوئی قتل...

KP IG Directs Police Officers KP IG Directs Police Officers
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی مارچ، آئی جی پختونخوا کی پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت

پشاور (صداۓ سچ نیوز) آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ پولیس کا کوئی آفسر اسلام آباد...

US President Trump US President Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ کے روس و ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے۔...

Edible-Oil-Import-Bill Edible-Oil-Import-Bill
پاکستان2 گھنٹے ago

پام آئل کا درآمدی بل 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،حکومت کا منصوبہ تیار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کا پام آئل کا سالانہ درآمدی بل 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ...

Petrol Relief Scheme Petrol Relief Scheme
پاکستان5 گھنٹے ago

پیٹرول ریلیف اسکیم، 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کو بھی رعایت ملےگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  خصوصی ریلیف اسکیم کا ملک بھر میں اجرا کردیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق...

saudi-prince-dies saudi-prince-dies
تازہ ترین5 گھنٹے ago

جدہ میں سعوی اتحاد کا اجلاس، بحیرۂ احمر اور باب المندب میں بحری سیکیورٹی پر غور

جدہ (صداۓ سچ نیوز) جدہ میں سعودی اتحاد کا چوتھا منصوبہ بندی اجلاس ہوا،جس میں خلیج عدن،آبنائے باب المندب اور...

Kohat-Security-Forces-Operation Kohat-Security-Forces-Operation
پاکستان5 گھنٹے ago

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنز میں مسجد کے قریب ہونے والے ہولناک دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22...

Trending