پاکستان
وزیراعظم کی مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ مقدس مقام پر ڈرون حملے کی یہ بزدلانہ اورگھناؤنی کوشش قابل مذمت ہے، پاکستانی عوام اس اشتعال انگیز حرکت پر رنجیدہ اور فکرمند ہیں،اس ناقابل معافی فعل سے گہرا دکھ اور صدمہ ہوا، جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعظم نےشاہی سعودی مسلح افواج کی غیرمعمولی مستعدی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ سعودی مسلح افواج نے بروقت اور بہادرانہ کارروائی کی۔
وزیراعظم نے تمام فریقین سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی بڑھانے سےباز رہا جائے،خطہ پہلےہی تنازعات کا بہت زیادہ شکار ہے،بات چیت اور سفارتکاری ہی امن کے حصول کا واحد پائیدار راستہ ہے۔
وزیراعظم کاکہنا تھاکہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےدفاع میں اس کے شانہ بشانہ ہے اورحرمین شریفین کے تحفظ کے لیےبھی غیرمتزلزل طور پر ساتھ کھڑا ہے،حرمین شریفین کا تحفظ ایسا فرض ہےجسے ہر پاکستانی اپنے دل کے قریب سمجھتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

