تازہ ترین
ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کے میزائل ذخائر میں نمایاں کمی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران امریکا کے میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین اور پینٹاگون کے اندرونی جائزوں سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران امریکی فوج نے اپنے اہم میزائل ذخائر کا بڑا حصہ استعمال کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کی تیاریاں، اسلام آباد میں 6 عارضی مویشی منڈیاں تقریباً 35 کروڑ روپے میں نیلام
امریکی میڈیا کے مطابق سینٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ تقریباً 45 فیصد پریسیشن اسٹرائیک میزائل استعمال ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تھاڈ میزائل اور پیٹریاٹ دفاعی میزائلوں کا بھی لگ بھگ 50 فیصد ذخیرہ استعمال ہو چکا ہے، تقریباً 30 فیصد ٹوماہاک میزائل استعمال ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران مخالف کارروائی میں ملوث خفیہ موساد اہلکار بیرونِ ملک مشن کے دوران ہلاک
سینٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قلیل مدت میں امریکا کے پاس ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے ہتھیار موجود ہیں، تاہم چین جیسے بڑے حریف کے خلاف بیک وقت جنگ لڑنے کے لیے موجود ذخیرہ ناکافی ہو سکتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

