Connect with us

تازہ ترین

ایران کی بحریہ دشمنوں پر نئے نقصانات پہنچانے کیلئے تیار ہے، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای

Mujtaba_khamenei

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں پر نئے نقصانات پہنچانے کیلئے تیار ہے۔

اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

سپریم لیڈر  سید مجتبیٰ خامنہ ای نے یومِ فوج کے موقع پر اپنے پیغام میں ایرانی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے حالیہ مسلط کردہ جنگ میں بھی ماضی کی طرح بہادری سے وطن کا دفاع کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں جرات و استقامت کے ساتھ اپنی سرزمین، سمندر اور قومی پرچم کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افزودہ یورینیم کو کسی صورت کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا، اسماعیل بقائی

انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت اور مضبوط صف بندی کے ساتھ ایرانی فوج نے دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا اور دنیا پر ان کی کمزوری و ذلت واضح کر دی۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی فوج کے ڈرونز امریکی اور صہیونی مجرموں پر بجلی بن کر گرتے ہیں، جبکہ بحریہ دشمنوں کو نئی شکستوں کا مزہ چکھانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے یومِ فوج کے موقع پر تمام فوجی اہلکاروں، ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ پاسداران انقلاب کی کامیابی ایرانی فوج کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی، جس کے بعد فوج نے شاہی نظام کے اثر سے نکل کر عوام کے درمیان اپنی اصل جگہ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکا کی جانب ناکہ بندی کرنے پر آبنائے ہرمز کو ایک بار پھر بند کر دیا

انہوں نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں ایرانی فوج کی قیادت کرنے والے شہید کمانڈروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جن میں قرنی، فلاحی، نامجو، فکوری، بابائی، ستاری، اردستانی، صیاد شیرازی سمیت حالیہ شہداء سید عبدالرحیم موسوی اور عزیز نصیرزادہ شامل ہیں۔

اپنے پیغام کے اختتام پر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ حالیہ 40 روزہ جنگ میں ایرانی فوج نے بھرپور دفاع کیا اور خطے میں دشمن تنصیبات پر متعدد کامیاب جوابی کارروائیاں کیں، جبکہ فوج اور پاسدارانِ انقلاب کے درمیان مکمل ہم آہنگی نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین6 منٹس ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان35 منٹس ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان44 منٹس ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان22 گھنٹے ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین23 گھنٹے ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان23 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان24 گھنٹے ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین24 گھنٹے ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین24 گھنٹے ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

gold gold
پاکستان24 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

Trending