پاکستان
اب اسلام آباد کی حدود سےایک درخت بھی کٹا تو توہین عدالت تصور ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (صداۓسچ نیوز) اب اسلام آباد کی حدود سےایک درخت بھی کٹا توتوہین عدالت تصورہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے خلاف کیس میں بڑا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس خادم حسین سومرو نےدرختوں کی کٹائی کےخلاف کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
جسٹس خادم حسین سومرونےسی ڈی اےوکیل سےمکالمہ کیا،کہا ہم نے ابھی سوا سال میں توہین عدالت میں کسی کوسزا نہیں دی،بہت افسوس ہوا ادارے ایسےچلتے ہیں،اب اگرسی ڈی اے کاکوئی افسردرختوں کی کٹائی میں ملوث ہوا تو توہین عدالت میں سزا ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر مستند انوائرمینٹل ایکسپرٹ کوپیش ہونےکی ہدایت کردی،جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا سی ڈی اے آئندہ سماعت پر دلائل دے اس کیس کا فیصلہ کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران پر نئی معاشی پابندیاں عائد کردیں
جسٹس خادم حسین سومرونےریماکس دئیےکہ اس شہرمیں ہم رہتے ہیں چاہتےہیں یہ خوب صورت رہے کسی زمانےکا کراچی دیکھیں اور آج کا کراچی دیکھیں آپکو پتہ چل جائے گا۔
-
پاکستان1 مہینہ agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

