Connect with us

تازہ ترین

امریکی انتخابات سے قبل تنازع، درجن ڈیموکریٹ ریاستوں کا ٹرمپ کیخلاف مقدمہ

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی تقریباً 2 درجن ڈیموکریٹ قیادت والی ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

مقدمے میں میل اِن ووٹنگ پر نئی پابندیاں لگانے والے صدارتی حکم نامے کو روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاستوں اور ووٹنگ حقوق کی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات سے پہلے ووٹنگ کو مشکل بنا سکتے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے انتخابی دھاندلی روکنے کے لیے ضروری ہیں۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز سمیت 23 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے حکام نے مقدمہ دائر کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ صدر کو یک طرفہ طور پر انتخابی قوانین تبدیل کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

صدارتی حکم نامے کے مطابق محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو ووٹ دینے کے اہل امریکی شہریوں کی فہرست تیار کرنا ہو گی جبکہ امریکی پوسٹل سروس کو صرف ان افراد کو بیلٹ بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے جو مخصوص میل اِن یا غیر حاضری کی ووٹنگ فہرست میں شامل ہوں۔

ووٹنگ حقوق کی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وفاقی سطح کی فہرست نامکمل ہو سکتی ہے اور اس سے پوسٹل سروس پر اضافی دباؤ پڑے گا۔

امریکا میں میل اِن ووٹنگ کا رجحان کوویڈ 19 کی وباء کے بعد نمایاں طور پر بڑھا ہے اور 2024ء کے انتخابات میں تقریباً ایک تہائی ووٹ ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے تھے۔

ریاستوں کا مؤقف ہے کہ امریکی آئین کے تحت انتخابات کے طریقۂ کار کا اختیار ریاستی حکام کے پاس ہوتا ہے اور نئی پابندیاں صرف کانگریس ہی منظور کر سکتی ہے۔

مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتخابات سے کچھ ماہ پہلے نظام میں تبدیلی انتشار پیدا کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ مڈٹرم انتخابات سے طے ہو گا کہ امریکی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ پر کس جماعت کا کنٹرول ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ اگر ریپبلکن پارٹی اکثریت کھو دیتی ہے تو انہیں مواخذے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

israeli soldiers israeli soldiers
تازہ ترین7 گھنٹے ago

لبنان میں اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے اسرائیلی فوجی مارا گیا

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان میں اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ایک...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان7 گھنٹے ago

کراچی، پیٹرول مہنگا بیچنے پر شہریوں کا پمپ پر دھاوا، توڑ پھوڑ اور تشدد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود کراچی کے ایک...

shahbaz sharif shahbaz sharif
پاکستان7 گھنٹے ago

مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف...

IranFlag IranFlag
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے جوہری پلانٹ پر امریکی و اسرائیلی حملے، روس نے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر امریکا اور اسرائیل کے پروجیکٹائل حملے کے بعد روس...

Tarjuman-Khatim-ul-ambiya Tarjuman-Khatim-ul-ambiya
تازہ ترین8 گھنٹے ago

فضائی دفاعی نظام سے جدید اے 10 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، ترجمان خاتم الانبیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی مشترکہ ملٹری کمانڈ خاتم الانبیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعے کو امریکی...

psl players psl players
پاکستان8 گھنٹے ago

پی ایس ایل 11، راولپنڈیز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف

لاہور (صداۓ سچ نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157...

qasim sulami qasim sulami
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی بیٹی سمیت امریکا میں گرفتار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی حمیدہ سلیمانی افشار کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا۔...

f-15 f-15
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کا امریکہ کو سخت جواب، 8 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ جنگ میں ایران کی جانب سے امریکہ کو سخت جواب دینے کا سلسلہ جاری...

missiles missiles
تازہ ترین8 گھنٹے ago

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95 ویں لہر، ایران کے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات پر قاسم، خیبر شکن اور غدیر میزائلوں سے حملے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95ویں لہر کے...

Donald Trump Donald Trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کو دیا وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹوں میں معاہدہ نہ ہوا تو اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی: ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے...

Trending