Connect with us

پاکستان

ایک وزیراعظم اور 4 وزرائے اعلیٰ والا نظام ناکام ہوگیا، مزید نہیں چلےگا، مصطفیٰ کمال

Mustafa-Kamal

کراچی (صداۓ سچ نیوز) رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایک وزیراعظم اور 4 وزرائے اعلیٰ والا نظام ناکام ہوگیا اب یہ مزید نہیں چلےگا،حکمرانوں ہمیں ڈیڈلائن دوکہ ہمیں  کب حقوق ملیں گے۔

کراچی میں جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیوایم آئینی طریقے سے اپنا حق مانگتی ہے،ہمیں 28 ویں آئینی ترمیم چاہیے، حکمرانوں ہمیں  بتاؤاس نظام اور حکمرانی کو چلانے کیلئے اور کتنے بچوں کو کھلے مین ہول میں گرناہے۔ میں ایسے نظام کو نہیں مانتاجس میں عوام کو حقوق نہ دئیے جائیں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اس نظام میں مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر ہے،وزارت کس کو بری لگتی ہے، مجھ سے وزارت چھین لولیکن میرے لوگوں کو اختیارات اور وسائل دو، موجودہ نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں، حکمران ہمیں لکھ کردیں کہ کوٹہ سسٹم اور نظام کب تک ختم ہو گا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ہٹ دھرمی کے آگے ہم ناکام ہوگئے، ہماری آئینی ترمیم صرف پیپلزپارٹی نہیں مان رہی، پیپلزپارٹی کہتی ہے ایم کیوایم کی آئینی ترمیم مانی تو حکومت گرادیں گے۔ جب تم27 ویں ترمیم کرسکتے ہو تو اب ہمیں28ویں ترمیم بھی چاہیے۔ اس28ویں ترمیم میں نئے ایڈمنسٹریٹر یونٹ کے قیام کا طریقہ کار بھی لکھوانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک آئین کے تحت چلتا ہے، کیا آئین میں لکھاکہ سندھ کاوزیراعلیٰ وفاق سے پیسے لیکرعوام پرخرچ نہیں کریگا، ہمارا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں ہے۔ سندھ کےحکمرانوں کو18سالوں میں22ہزارارب روپے ملے۔ وفاق ہمارے پیسے روک نہیں رہالیکن سندھ حکومت عوام پر خرچ نہیں کررہی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کراچی رہائش کیلئے بدترین شہر میں بدل گیا ہے، ہزاروں اربوں روپے کماکر دینے والے کراچی کو ملتاکیا ہے۔ ہماری رگوں میں پاکستان بنانے والوں کا خون ہے، فیصلہ کرناہےکہ یہ نظام چلے گا یا نظام کو اکھاڑ پھیکنا ہوگا، ہمیں آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے حقوق چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان14 گھنٹے ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان15 گھنٹے ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان15 گھنٹے ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین2 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending