Connect with us

پاکستان

وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان

shabaz sharif

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے  پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرکے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتےہوئےاعلان کیا کہ پیٹرول پر 80 روپےفی لیٹرکمی کا اعلان کرتا ہوں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپےکمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 378 روپے 41 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ اس کمی کا اطلاق اگلے ایک ماہ کے لیے پورے پاکستان پر ہوگا۔

وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کابینہ ارکان کی 2 ماہ کے بجائے 6 ماہ کی تنخواہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا بھی اعلان کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ  پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی نے دنیا کی طاقتورمعیشتوں کی کمرتوڑدی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ  کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیرپیٹرولیم نے اعلانات کیے ان اعلانات سے پہلے بھرپورمشاورت ہوئی تھی، صدرمملکت نےپوری قومی قیادت کو ایوان صدرمیں دعوت دی تھی، یوان صدرمیں چاروں وزرائےاعلیٰ،آزاد کشمیرکے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل کو ایک لیٹر پیٹرول پر 100 روپے اور  گڈز ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ تک 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ  چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرک کو 80 ہزا روپے سبسڈی دی جائے گی، بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی  جبکہ چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی۔ریل کے اکنامی کلاس کے مسافروں کے کرائے میں اضافہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ  صوبائی وزرائےاعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کےلیےاپنے وسائل بلاتاخیرفراہم کرنے کی کمٹمنٹ کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وعدہ ہے کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کی زندگی دوبارہ معمول پر نہیں آجاتی۔ 

واضح رہے کہ جمعرات کو حکومت نے پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر ہوگئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

israeli soldiers israeli soldiers
تازہ ترین7 گھنٹے ago

لبنان میں اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے اسرائیلی فوجی مارا گیا

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان میں اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ایک...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان7 گھنٹے ago

کراچی، پیٹرول مہنگا بیچنے پر شہریوں کا پمپ پر دھاوا، توڑ پھوڑ اور تشدد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود کراچی کے ایک...

shahbaz sharif shahbaz sharif
پاکستان7 گھنٹے ago

مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف...

IranFlag IranFlag
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے جوہری پلانٹ پر امریکی و اسرائیلی حملے، روس نے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر امریکا اور اسرائیل کے پروجیکٹائل حملے کے بعد روس...

Tarjuman-Khatim-ul-ambiya Tarjuman-Khatim-ul-ambiya
تازہ ترین8 گھنٹے ago

فضائی دفاعی نظام سے جدید اے 10 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، ترجمان خاتم الانبیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی مشترکہ ملٹری کمانڈ خاتم الانبیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعے کو امریکی...

psl players psl players
پاکستان8 گھنٹے ago

پی ایس ایل 11، راولپنڈیز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف

لاہور (صداۓ سچ نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157...

qasim sulami qasim sulami
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی بیٹی سمیت امریکا میں گرفتار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی حمیدہ سلیمانی افشار کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا۔...

f-15 f-15
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کا امریکہ کو سخت جواب، 8 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ جنگ میں ایران کی جانب سے امریکہ کو سخت جواب دینے کا سلسلہ جاری...

missiles missiles
تازہ ترین8 گھنٹے ago

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95 ویں لہر، ایران کے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات پر قاسم، خیبر شکن اور غدیر میزائلوں سے حملے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 95ویں لہر کے...

Donald Trump Donald Trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کو دیا وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹوں میں معاہدہ نہ ہوا تو اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی: ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے...

Trending