Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو، روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے پر زور

Trump، Zelensky

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان پر روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے پر زور دیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ  ایکسیوس کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی حالیہ ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ 

ایکسیوس کے مطابق گفتگو سے واقف ایک ذرائع نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے زیلنسکی سے  روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسے حملوں کے باعث عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ذرائع نے ایکسیوس کو بتایا کہ ’گفتگو کے دوران ڈیزل کا لفظ کئی مرتبہ استعمال ہوا۔‘

امریکی نیوزی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر زیلنسکی اور ٹرمپ کی ملاقات عارضی طور پر منگل کو طے کی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہو کہ انہوں نے زیلنسکی سے روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے کو کہا۔ اس سے قبل بھی امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہوں نے یوکرینی صدر سے روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے کی درخواست کی، جس کی وجہ انہوں نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں قرار دی تھیں۔

ٹرمپ اس سے قبل یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ یوکرین کو روسی تنصیبات پر حملے روک دینے چاہئیں، کیونکہ ان کے بقول ایسے حملے عالمی سطح پر ڈیزل کی قلت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ 

امریکی صدر کے مطابق زیلنسکی کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی چاہیے۔

دوسری جانب روسی صدارتی محل کریملن ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے نمائندوں کے ساتھ ایک اور ملاقات کی تیاری کر رہا ہے۔

 روسی سفارت کاروں کے مطابق مذاکرات کا بنیادی مقصد امریکا اور روس کے تعلقات میں موجود ’’ریڈ لائنز‘‘ کو ختم کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان38 منٹس ago

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری...

Balochistan Balochistan
پاکستان47 منٹس ago

فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 58  غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو...

Italy pm Italy pm
تازہ ترین52 منٹس ago

اٹلی، اسکولوں میں برقع و حجاب پر پابندی، غیر ملکی طلبہ کی تعداد کم کرنے کی تیاری

اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ حکومت اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد...

US Ambassador to UN US Ambassador to UN
تازہ ترین59 منٹس ago

ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس...

furnace-oil furnace-oil
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں دو فیصد کمی کے بعد تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر...

Trump، Zelensky Trump، Zelensky
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو، روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے پر زور

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان پر روسی...

trump trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ڈونلڈ ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف فی الحال حملے نہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فی الحال حملے نہ کرنے کا...

PTI Founder’s Sisters Noreen Niazi and Uzma Khan PTI Founder’s Sisters Noreen Niazi and Uzma Khan
پاکستان2 گھنٹے ago

لاہور، علیمہ خان کے بعد بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) بانئ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علمیہ خان کے بعد اب دیگر بہنوں نورین نیازی اور...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں پانچویں مذاکرات دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے...

pak bahria pak bahria
پاکستان13 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے...

Trending