پاکستان
خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا، بلاول کی تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں، رانا ثنا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں۔
جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو نامناسب قرار دیا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا، ان کو ووٹ کے لیے نفرت کی نہیں بلکہ قومی لیڈر بن کر بات کرنی چاہیے، مسلم لیگ ن میں کسی کو لات مار کر نکالنےکی روایت نہ تھی اور نہ ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آزادکشمیر کے وزیر اعظم فیصل راٹھور نےکالعدم قرار دیا، وفاقی حکومت نے اس فیصلےکی حمایت کی، وفاقی حکومت اس فیصلے کی پشت پر کھڑی ہے اور بلاول بھٹو زرداری اشاروں اور باتوں باتوں میں اس فیصلےکی مخالفت کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو وفاقی کابینہ سے نکالنےکا مطالبہ کیا تھا اورکہا تھا کشمیر کے معاملے پر وزیر دفاع کا بیان وفاقی حکومت کی پالیسی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کو اس پر وضاحت دینی چاہیے ۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

