Connect with us

تازہ ترین

قبرص میں برطانوی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ایران نے نہیں کیا: برطانیہ کی تصدیق

British military base in Cyprus

قبرص (صداۓ سچ نیوز) قبرص میں برطانوی فوجی اڈے ایکروٹری پر ہونے والا ڈرون حملہ ایران نے نہیں کیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے تصدیق کی ہے کہ قبرص میں برطانوی ایئر بیس ایکروٹری پر 2 مارچ کی شب ہونے والا ڈرون حملہ ایران کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

برطانیہ کے محکمۂ دفاع نے کہا ہے کہ پیر کی شب ایکروٹری پر ایرانی شاہد نما بغیر پائلٹ ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا لیکن یہ ڈرون ایران نے لانچ نہیں کیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 اور 3 مارچ کی درمیانی شب اس ڈرون نے برطانیہ کی جدید ریڈار تنصیبات کو چکما دیا۔

حملے کا جواب دینے کے لیے لڑاکا طیارے اور دنیا کے صفِ اوّل کے جنگی طیارے F-35 تعینات کیے گئے تھے۔

اس کارروائی سے بیس کے رن وے کے قریب ایک ایئر کرافٹ ہینگر کو محدود نقصان پہنچا تھا۔

ابتداً قبرص کی حکومت نے تصدیق کی تھی کہ برطانوی فوجی اڈے ایکروٹری پر ہونے والا ڈرون حملہ ایران نے کیا تھا جس سے محدود نقصان ہوا۔

اب برطانوی وزارتِ دفاع نے 4 مارچ کی شب سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وزارتِ دفاع تصدیق کرتی ہے کہ 2 مارچ کی نصف شب میں ایکروٹری پر ہونے والا شاہد نما ڈرون ایران سے لانچ نہیں کیا گیا۔

اس اعلان کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ ممکنہ طور پر حملہ لبنان سے کیا گیا ہو، جہاں اسرائیل نے حالیہ دنوں میں کارروائیاں کی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

US Defense Secretary US Defense Secretary
تازہ ترین2 منٹس ago

امریکی افواج نے ایران کی فوج کو تباہ اور جوہری عزائم کو مفلوج کر دیا ہے، امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے واشنگٹن ڈی سی کے باہر کوانٹیکو میرین بیس میں فوجی...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان17 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

Abbas Araqchi Abbas Araqchi
تازہ ترین17 گھنٹے ago

عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو جنگ کے خاتمے کے لیے 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول...

gol gol
پاکستان17 گھنٹے ago

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔...

پاکستان19 گھنٹے ago

عہدہ نہیں، کردار: اچھی گورننس کا ایک نمونہ

تحریر: نثار حسین اچھی گورننس بڑے دعووں، پالیسی دستاویزات یا سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت سے نہیں پہچانی جاتی۔...

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان1 دن ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان1 دن ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان1 دن ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین1 دن ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین1 دن ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

Trending