پاکستان
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی بڑا اضافہ
کراچی (سداۓ سچ نیوز) امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی نے پاکستان کی صرافہ مارکیٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں فی تولہ سونا ایک ہی روز میں 13 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 139 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 35 ڈالر ہوگئی۔
عالمی مالیاتی منڈیوں میں امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکی ٹریژری بانڈز کے منافع میں گراوٹ نے سونے کی طلب کو تقویت دی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان نے بھی قیمتی دھات کی قیمتوں کو سہارا دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں اور نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، جغرافیائی کشیدگی، امریکی ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔
پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے نرخوں کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کے درمیان شرحِ تبادلہ بھی مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

