پاکستان
سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری، گھریلو صارفین کو روزانہ کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟
کراچی (صداۓ سچ نیوز) موسم سرما کے دوران گیس کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نئے شیڈول کا اطلاق آج سے ہوگا، جس کے تحت گھریلو صارفین کو دن میں تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق صبح 6 بج کر 30 منٹ سے صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی، جبکہ دوپہر 12 بجے سے ڈھائی بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
اسی طرح رات کے اوقات میں شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔
ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گیس کی محدود دستیابی کے پیش نظر یہ شیڈول مرتب کیا گیا ہے تاکہ دستیاب گیس کی بہتر تقسیم ممکن بنائی جا سکے۔
کمپنی کے مطابق سردیوں کے دوران گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں ترجیح دی جائے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

