پاکستان
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، امریکی ناظم الامور
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہناہے کہ امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 11 اور 12 اگست کو لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مشیر علی ڈار سمیت کاروباری رہنماؤں، ٹیکنالوجی ماہرین سے ملاقاتیں کیں۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق ملاقاتوں میں مصنوعی ذہانت (AI)، اعلیٰ تعلیم، اختراع، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکا پاکستان کے نجی شعبے، جامعات، اختراع کاروں اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے وسعت پا رہا ہے، امریکا اور پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، اےآئی،ابھرتی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھاسکتے ہیں، سافٹ ویئر، ڈیجیٹل سروسز اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
امریکی ناظم الامور نےکہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت 2025میں 8ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
نیٹلی بیکر نے کہاکہ امریکی تعلیمی مہارت پاکستانی طلباکے لیے نئےمواقع اور معاشی تعلقات مضبوط کرسکتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

