Connect with us

تازہ ترین

امریکا کا ایران کیساتھ کشیدگی بڑھنے پر اسلحہ ذخائر سے متعلق خدشات کا اظہار، امریکی میڈیا

US representatives

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف جنگ میں مزید شدت آنے اور امریکی اسلحہ ذخائر کے حوالے سے خدشات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کر دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں جمعے کے روز ہونے والے ایک اجلاس کے دوران دونوں اعلیٰ حکام نے ممکنہ عسکری کارروائی کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔

دریں اثنا، تقریباً 2 ہفتوں تک مسلسل رات کے وقت فضائی حملوں کے بعد امریکا نے جمعہ کی شب ایران پر بمباری میں بظاہر عارضی وقفہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائیاں فی الحال عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ فضائی حملوں میں وقفے کی بنیادی وجہ ہتھیاروں کی کمی تھی یا کچھ اور۔

ذرائع کے مطابق جنرل ڈین کین نے اجلاس میں خاص طور پر امریکی اسلحہ کے ذخائر میں کمی اور ممکنہ عسکری توسیع کے منفی اثرات سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق جنرل ڈین کین نے صدر ٹرمپ کو یقین دلایا کہ امریکی فوج دستیاب تمام عسکری آپشنز پر کامیابی سے عمل درآمد کر سکتی ہے، تاہم ساتھ ہی ممکنہ نتائج اور خطرات سے بھی خبردار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے کے ذخائر سے متعلق تشویش ان متعدد نکات میں شامل تھی جن پر اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حکام ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی فوج اپنی بمباری کی مہم دوبارہ شروع کر سکتی ہے یا اس میں مزید شدت لا سکتی ہے۔ ادھر، خلیج فارس کے بعض ممالک نے امریکی انتظامیہ سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ واشنگٹن مختلف ممکنہ آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشنز ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ اس مؤقف پر قائم رہے ہیں کہ وہ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم اگر ایران آبنائے ہرمز یا امریکی اتحادیوں کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھتا ہے تو تمام آپشنز بدستور زیر غور رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی معیشت پر مؤثر پابندیوں اور فوجی اہداف پر مسلسل 13 روز تک کیے گئے حملوں کے بعد تہران کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے کسی معاہدے کی جانب بڑھے، بصورت دیگر اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان21 گھنٹے ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین21 گھنٹے ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان22 گھنٹے ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان22 گھنٹے ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین2 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending