Connect with us

تازہ ترین

کیا امریکا ایران جنگ ختم ہونے والی ہے؟ تہران نے جوہری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

IRAN US

ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے، جسے امریکا کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کی سفارتی کوششوں میں ممکنہ پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات سے واقف ایک سفارت کار نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران جنگ کے خاتمے کیلئے کسی ممکنہ معاہدے کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔ ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق ان امور پر بھی مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے جو پہلے بات چیت کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھے۔

سفارت کار نے حساس نوعیت کی معلومات کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے قطر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوہری معاملات پر ایران کی جانب سے کسی بھی قسم کی لچک مذاکرات میں اہم پیشرفت کا راستہ کھول سکتی ہے اور جنگ کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حال ہی میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے معاملے پر امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی، جسے جنگ کے خاتمے کیلئے جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جنگ ختم کرنے کے خواہاں دکھائی دے رہے ہیں۔ رواں ہفتے ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ڈیموکریٹس کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

صدر ٹرمپ طویل عرصے سے یہ مؤقف اختیار کرتے آئے ہیں کہ ایران کے خلاف جنگ کا بنیادی مقصد اسے جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔

دوسری جانب ایران مسلسل اپنے جوہری پروگرام کو پرامن مقاصد کیلئے قرار دیتا رہا ہے۔ تاہم جوہری سرگرمیوں میں شفافیت بڑھانے اور بعض معاملات پر مذاکرات کیلئے آمادگی تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ambulance ambulance
پاکستان6 گھنٹے ago

کراچی: نامعلوم ملزمان کی اسپتال میں فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسپتال میں گھس کر فائرنگ کردی،...

iranus iranus
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکی حملے کا خوف یا جنگ کی تیاری؟ ایران نے جوہری مراکز کے اطراف ہنگامی اقدامات شروع کردیے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے ممکنہ فوجی حملے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے خدشات کے پیش...

pakistan pakistan
پاکستان6 گھنٹے ago

خطے میں موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع...

IRAN US IRAN US
تازہ ترین6 گھنٹے ago

کیا امریکا ایران جنگ ختم ہونے والی ہے؟ تہران نے جوہری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے، جسے امریکا کے...

iraqi pm iraqi pm
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے خلاف کارروائیوں کیلئے عراقی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علی الزیدی کا امریکا کو دوٹوک پیغام

بغداد (صداۓ سچ نیوز) عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے امریکی صدر کو واضح کردیا ہے کہ عراق اپنی سرزمین ایران...

Field-Marshal Field-Marshal
پاکستان7 گھنٹے ago

فیلڈ مارشل سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سوڈان کے وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس دوران...

supreem-court supreem-court
پاکستان7 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے8اصول طے کردیئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے...

mq-9b-drone mq-9b-drone
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیاہے تاہم امریکہ...

Thalassemia Thalassemia
پاکستان13 گھنٹے ago

لاہور، سرکاری تھیلیسیمیا سینٹر میں 4 ماہ سے ادویات دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں سرکاری تھیلیسیمیا سینٹر میں 4 ماہ سے ادویات دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان14 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی گراوٹ، دو دن کی تیزی کے بعد فی تولہ 6500 روپے سستا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ تیزی کا رجحان ختم ہوگیا، سونے کی قیمت...

Trending