Connect with us

تازہ ترین

امریکا کے اہم ترین میزائل ڈیفنس سسٹم ‘تھاڈ’ کے 80 فیصد انٹرسیپٹرز ختم ہوگئے، امریکی میڈیا

us-thaad-missile-defense-system

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکا کے اہم ترین میزائل ڈیفنس سسٹم ‘تھاڈ’ (THAAD) میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹرز (میزائلوں) کا تقریباً 80 فیصد ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے معاملے سے باخبر دو ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکی فوج اپنے تھاڈ میزائلوں کے ذخیرے کا تقریباً 80 فیصد حصہ استعمال کر چکی ہے جبکہ جنگ سے پہلے کی تعداد کے مقابلے میں ‘پیٹریاٹ’ (Patriot) انٹرسیپٹرز کا بھی لگ بھگ نصف ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔

سی این این کے مطابق گولہ بارود کے کم ہوتے ذخائر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں پر ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملوں کا منصوبہ منسوخ کرنے پر آمادہ کیا۔

 اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا نے انتہائی درست نشانہ لگانے والے تمام میزائلوں کو بظاہر استعمال کرلیا ہے۔

دوسری جانب پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس کے حکام نے گولہ بارود اور اسلحے کے ذخیرے میں کمی کے ان خدشات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ 

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے اور اس کے پاس وہ سب کچھ موجود ہے جو صدر کے منتخب کردہ وقت اور مقام پر کارروائی کے لیے درکار ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ امریکی فوج کے پاس صدر ٹرمپ کے تمام اسٹریٹجک اہداف اور اس سے آگے کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے گولہ بارود اور دیگر ذخائر ضرورت سے زیادہ موجود ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan Brings US, Iran to Talks Pakistan Brings US, Iran to Talks
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پاکستان نے امریکا، ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر وہ سفارتی کردار اداکیا جو چین اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں ادا نہ کرسکیں، تجزیہ ساؤتھ ایشین وائسز

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کا کردار اہم رہا، پاکستان نے امریکا اور...

Hafiz-Naeemur-Rehman Hafiz-Naeemur-Rehman
پاکستان3 گھنٹے ago

16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلام پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 16 اگست کو چاروں...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضا کی قبرکشائی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ، حیران کن انکشافات

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں میر رضا کی قبرکشائی اور دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ...

Gold Gold
پاکستان4 گھنٹے ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے، مسلسل چوتھے روز مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی...

yemen-attack yemen-attack
تازہ ترین11 گھنٹے ago

یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کا حملہ، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

مارب (صداۓ سچ نیوز) یمن کے تیل سے مالا مال صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے حملوں میں اضافے کے...

trump Putin-xi-modi trump Putin-xi-modi
تازہ ترین12 گھنٹے ago

امریکی سینیٹ کی روس سے تیل و گیس خریدنے والے بڑے ممالک پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے بل کی منظوری

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹ نے روس سے تیل اور گیس خریدنے والے بڑے ممالک پر سخت پابندیاں عائد...

Exhumation of Mir Raza Exhumation of Mir Raza
پاکستان12 گھنٹے ago

کراچی، میر رضا کی قبر کشائی کاعمل شروع، والد والدہ کا ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ میر رضا کی...

private Hajj private Hajj
پاکستان12 گھنٹے ago

پرائیویٹ حج کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ، بکنگ وزارت مذہبی امور کے توسط سے ہوگی

اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2027 میں سعودی نسک مسار سسٹم کے مطابق...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان12 گھنٹے ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی...

US senators US senators
تازہ ترین12 گھنٹے ago

امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کیلئے پھر قرارداد پیش

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ...

Trending