تازہ ترین
برمنگھم، مسجد کے قریب فائرنگ، 16 سالہ نوجوان شدید زخمی
برمنگھم (صداۓ سچ نیوز) برمنگھم میں مسجد کے قریب فائرنگ سے 16 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بوئیر روڈ پر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔
بدھ کی شام مسجد کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بوئیر روڈ پر پیش آیا، جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ اب تک اس واقعے کا مسجد سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔
حکام نے شہریوں سے پُرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل شواہد کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پولیس نے عینی شاہدین اور واقعے کی ویڈیو فوٹیج رکھنے والے افراد سے بھی رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

