پاکستان
پنجاب میں الیکٹرک بس سروس 147 تحصیلوں تک پھیلانے کا اعلان
لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ پنجاب میں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا،عوام کی جانب سے ان بسوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اپنےبیان میں عظمیٰ بخاری نےکہا کہ پنجاب کےمختلف شہروں کےشہری وزیراعلیٰ مریم نوازسےاپنے علاقوں میں بھی الیکٹرک بسیں چلانےکامطالبہ کررہے ہیں،حکومت جلد صوبے کی 147 تحصیلوں تک یہ سہولت فراہم کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں ایک ہزار ایک سو الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں،جن سے روزانہ لاکھوں شہری معیاری، آرام دہ اور سستی سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں،گرین بسوں کے ساتھ گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے، جبکہ کسان اور نوجوان وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔
عظمیٰ بخاری نےمزید کہا کہ مریم نواز اپنے ہر ترقیاتی منصوبے میں نوجوانوں کو اولین ترجیح دیتی ہیں، اسی لیے نوجوانوں میں ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے،کارکردگی، گڈ گورننس اور میرٹ کے حوالے سے پنجاب کا کسی دوسرے صوبے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

