Connect with us

پاکستان

وزیرِاعظم شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر شہید آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کو خراجِ تحسین

pm-shehbaz-sharif

تہران (صداۓ سچ نیوز) وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ایرانی سپریم لیڈر شہید آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید رہبرِ معظم آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور الوداعی تقریب کے موقع پر حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور برادر عوام سے تعزیت، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم رہبرِ معظم کی حکمت و دانشمندی، قیادت اور ایران سمیت خطے پر ان کے گہرے اثرات کو نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے میرے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، سینئر پارلیمنٹیرینز، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ ساتھ سینئر وزراء اور سرکاری حکام شامل تھے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک برادر ہمسایہ ملک کے طور پر پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف ایران کے دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے، وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ajk ajk
تازہ ترین7 گھنٹے ago

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزادکشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ اسمبلی میں خواتین...

ishaq Dar-and-Syrian-fm ishaq Dar-and-Syrian-fm
تازہ ترین7 گھنٹے ago

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، شامی خبر ایجنسی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شام کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں نئے...

faryal-talpur faryal-talpur
پاکستان7 گھنٹے ago

پیپلزپارٹی نے فریال تالپورکو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا ٹاسک دے دیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پیپلزپارٹی نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کی بحالی کے لئے فریال تالپور کو میدان میں...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ملک کو معاشی، فوجی اور سیکیورٹی جنگ کا سامنا ہے،ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے۔...

Jibran-Nasir Jibran-Nasir
پاکستان7 گھنٹے ago

جبران ناصر نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے سندھ حکومت کا...

pak-qatar pak-qatar
پاکستان7 گھنٹے ago

قطری وفد کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی،...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان8 گھنٹے ago

ماضی میں اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا، کسی اتحاد کا حصہ نہیں بن رہے، حافظ نعیم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن...

Nawaz-Sharif Nawaz-Sharif
پاکستان12 گھنٹے ago

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف نےجاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان12 گھنٹے ago

عمران خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف کوئی بات نہیں کی، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان12 گھنٹے ago

سندھ کابینہ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کابینہ نے میر رضا کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے...

Trending