پاکستان
وزیراعظم کی استنبول میں ترک کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت
استنبول (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کےشہر استنبول میں معروف ترک کاروباری گروپوں اور صنعتی تنظیموں کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جن میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اورحکومت سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کر رہی ہے،انہوں نےترک کمپنیوں کو توانائی، کان کنی،انفراسٹرکچر، بحری امور، لاجسٹکس، آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت اورنجکاری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی، جبکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ون ونڈو سہولت سے بھی آگاہ کیا۔
ترک کاروباری رہنماؤں نےپاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور بہترہوتےسرمایہ کاری ماحول کو سراہتے ہوئے مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے اور طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

