Connect with us

برطانیہ اور یورپ

لائق علی خان پاکستان پریس کلب یو کے لوٹن ریجن کے سینئر نائب صدر منتخب

laiq-ali-khan

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پریس کلب یو کے لوٹن ریجن کے صدر نے عہدیداران سے استصوابِ رائے اور باہمی مشاورت کے بعد سینئر صحافی لائق علی خان کو پاکستان پریس کلب یو کے لوٹن ریجن کا سینئر نائب صدر منتخب کر دیا۔

یہ تقرری اس عہدے کے خالی ہونے کے بعد عمل میں آئی۔ حالیہ پاکستان پریس کلب یو کے کے مرکزی انتخابات میں لوٹن ریجن کے سینئر نائب صدر نواز مجید مرکزی ممبر مجلسِ عاملہ منتخب ہو گئے تھے، جس کے باعث لوٹن ریجن کے سینئر نائب صدر کی نشست خالی ہو گئی تھی۔

لائق علی خان طویل عرصے سے پاکستان پریس کلب کے ساتھ وابستہ ہیں اور برسوں کی محنت، ریاضت اور تنظیم سے وفاداری کے باعث صحافتی برادری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ گزشتہ سال وہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے پاکستان پریس کلب یو کے کے مرکزی ممبر مجلسِ عاملہ بھی منتخب ہوئے تھے۔

صدر پاکستان پریس کلب یو کے لوٹن ریجن کی ہدایت پر عہدیداران کی مشاورت اور استصوابِ رائے کے بعد لائق علی خان کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا، جو 10 جولائی 2026 سے فوری طور پر نافذالعمل ہے۔

اس موقع پر امید ظاہر کی گئی کہ نو منتخب سینئر نائب صدر تنظیم کے آئین، مقاصد اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ تمام عہدیداران اور اراکین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نو منتخب سینئر نائب صدر کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پاکستان پریس کلب یو کے لوٹن ریجن کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

khursheed shahid khursheed shahid
پاکستان7 گھنٹے ago

جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر برائے ٹورزم سردار یاسر الیاس سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر خورشید احمد قریشی...

fgeha fgeha
پاکستان7 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے...

JI deputy chief JI deputy chief
پاکستان8 گھنٹے ago

ہم نے اپنی تجاویز دی دیں، حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےکہا حکومت کو جماعت اسلامی کی تجاویز دے دی گئیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی...

sugar-mills-file-photo sugar-mills-file-photo
پاکستان8 گھنٹے ago

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے...

Volker-Turk Volker-Turk
تازہ ترین8 گھنٹے ago

اے آئی کی مضبوط ضمانتیں بنائی جائیں، اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے، سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اے آئی سے متعلق مضبوط ضمانتیں بنائی...

Fire-in-Factory Fire-in-Factory
پاکستان9 گھنٹے ago

کراچی، فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں لانڈھی ایکسپوٹ پراسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد...

gold gold
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے...

Islamabad Expressway Islamabad Expressway
پاکستان9 گھنٹے ago

اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر پر سڑک کےدرمیان قدرتی چشمہ پھوٹ پڑا

اسلام آباد (صدآۓ سچ نیوز) اسلام آباد ایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر پر سڑک کےدرمیان قدرتی چشمہ...

japan-and-pakistan japan-and-pakistan
تازہ ترین9 گھنٹے ago

جاپان کا پاکستان کو سیلاب سے بچاؤ کیلئے 2.6 ارب ین کی گرانٹ دینے کا اعلان

ٹوکیو (صداۓ سچ نیوز) جاپان نے سندھ میں دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور سیلاب سے بچاؤ کے...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان10 گھنٹے ago

بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کے...

Trending