Connect with us

تازہ ترین

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، 1 ہی خاندان کے 4 افراد شہید

gaza

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے ضلع بنت جبیل کے علاقے بیت یاحون کی وادیوں میں علی الصبح دھماکوں کے ذریعے متعدد گھروں اور دیگر عمارتوں کو مسمار کر دیا۔ 

لبنانی قومی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج نے بنت جبیل سے سرحدی قصبے مارون الراس جانے والی سڑکیں بھی بلڈوز کر دیں اور مجدل زون اور المنصوری کے قریب باغات کا جائزہ لینے آنے والے شہریوں پر فائرنگ کی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر وسطی غزہ کے شہر دیر البلح میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے فضائی حملے میں 1 ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے جن میں 6 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حملے میں 33 سالہ عمر سمیع احمد ابو قاسم، ان کی اہلیہ اور 6 سالہ بیٹی حبیبہ عمر سمیع ابو قاسم سمیت 4 افراد جان سے گئے۔

حملہ بدھ کی صبح اس خاندان کے گھر پر کیا گیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی کارروائیاں جاری رہیں۔

بیت اللحم کے جنوب میں ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھ کر تفتیش کی گئی اور بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔

نابلس کے مشرق میں بیت دجن کے علاقے العقبہ میں آبادکاروں نے متعدد گاڑیوں کے ٹائر کاٹ کر املاک کو نقصان پہنچایا، نابلس کے جنوب میں بیتا اور اللبن الشرقیہ میں چھاپوں کے دوران 2 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

بیتا کے مضافاتی علاقے الظہرہ میں آبادکاروں نے بجلی کے کھمبے کاٹ دیے جس سے متعدد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مقامی شہریوں کی مزاحمت کے دوران جھڑپیں ہوئیں جن میں 2 نوجوان زخمی ہوئے، آبادکاروں نے ایک ایمبولینس کو بھی روک لیا اور طبی عملے پر تشدد کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

japan-and-pakistan japan-and-pakistan
تازہ ترین42 سیکنڈز ago

جاپان کا پاکستان کو سیلاب سے بچاؤ کیلئے 2.6 ارب ین کی گرانٹ دینے کا اعلان

ٹوکیو (صداۓ سچ نیوز) جاپان نے سندھ میں دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور سیلاب سے بچاؤ کے...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان11 منٹس ago

بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کے...

lebnon lebnon
تازہ ترین8 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی۔ بمباری سے مزید...

President Zardari President Zardari
پاکستان8 گھنٹے ago

یومِ فضائیہ پر صدر مملکت آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا...

arrested person arrested person
پاکستان8 گھنٹے ago

ٹیکسلا پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 14 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جوئے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ جوئے کے اڈے پر...

Trump releases AI images Trump releases AI images
تازہ ترین9 گھنٹے ago

’بائے بائے خارگ!‘، ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں امریکی جنگی...

ministry of foreign affairs ministry of foreign affairs
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے۔  ترجمان دفتر خارجہ...

US senator، Trump US senator، Trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ٹرمپ ’خطرناک حد تک وہم کا شکار‘ ہیں، امریکی سینیٹر

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ’چھوٹی بات‘ قرار دینے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین9 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔  آبنائےہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر امریکا...

strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری ایرانی سپریم...

Trending