Connect with us

پاکستان

’معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا‘، عمران خان کی بہن نورین نیازی کا متنازع بیان سامنے آگیا

imran-khans-sister-noreen-niazi

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اورپاک فوج سے متعلق متنازع بیان سامنے آگیا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے ایک انٹرویومیں معرکۂ حق کے معاملے پر افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

نورین نیازی نے کہاکہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا، مودی کے ساتھ مل کر ڈراما کیا گیا، مودی چاہتا تو دو منٹ میں انہيں فکس کردیتا، وہ اس لیے رکا کہ اسرائيل ان کے پیچھے تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرانا تھا، ٹرمپ بھی اسی لیے ان کی تعریفیں کرتا ہے ، ورنہ آپ کا کیا خیال ہے ، یہ ٹرمپ کو اچھے لگتے ہيں۔ نورین نیازی نے کہا کہ انہوں نے ابراہم ایکارڈ کرانا تھا، اسرائیل سے پاکستان کے رابطے تھے ، اسی لیے یہ سارا ڈراما پاک فوج کو عزت دلانے کے لیے کیا گيا۔

ماہرین کےمطابق نورین نیازی کے الفاظ، لب و لہجہ اور یہ سوچ بانی پی ٹی آئی کے اس مخصوص بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں جس کا محور صرف اور صرف ذاتی مفادہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنیں اورخاندان اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ملکی سالمیت کو بھی داؤ پر لگایا جا سکتا ہے، یہ مذموم بیان پی ٹی آئی کے نام نہاد بیانیے کہ یہ فوج ہماری ہے اور ان کے لیڈر کی بھی یہی سوچ ہے کی اصلیت کی عکاسی کرتا ہے ۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ نورین نیازی کا یہ گمراہ کن بیان بھارتی بیانیے کو تقویت دیتا ہےجسے اب بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف استعمال کرےگا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mir-Raza-Ali Mir-Raza-Ali
پاکستان1 گھنٹہ ago

میر رضا کیس، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا علی کیس میں عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی کی درخواست نمٹانے کے...

King Charles and Mohsin Naqvi King Charles and Mohsin Naqvi
پاکستان1 گھنٹہ ago

برطانوی شاہ چارلس اور محسن نقوی کی ملاقات، کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی پر گفتگو

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان1 گھنٹہ ago

اُن کی تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا، محسن نقوی کا بورڈ کے فیصلوں پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر  افسوس کا...

_Mustafa-Kamal-in-Assembly _Mustafa-Kamal-in-Assembly
پاکستان1 گھنٹہ ago

مصطفیٰ کمال ہفتے میں ایک دن پمز اسپتال میں بیٹھیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال ہفتے میں ایک دن پمز اسپتال میں بیٹھیں گے۔ وزارت...

Hafiz naeem Hafiz naeem
پاکستان2 گھنٹے ago

انتظامی یونٹس کا معاملہ آئین کے مطابق حل کریں، حافظ نعیم الرحمان

ایران (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کا معاملہ آئین...

destroyed houses destroyed houses
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے جنوبی ایران کے علاقے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی...

mohsin razaei mohsin razaei
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا کو جلد ایران کی نئی حکمت علمی کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کی بنیادیں ہلا دے گی، محسن رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ مشرق...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان2 گھنٹے ago

پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنےوالا  نوجوان گرفتار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں سیکیورٹی اور انتظامی نگرانی پر بڑا سوال اٹھ گیا،  پمز ہسپتال میں...

gold-rates gold-rates
پاکستان2 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

fuel-smuggling vessel in the Persian Gulf. fuel-smuggling vessel in the Persian Gulf.
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایرانی بارڈر گارڈز کا خلیج فارس میں ایندھن اسمگل کرنے والا بحری جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی بارڈر گارڈز نے شمالی خلیج فارس میں کارروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ 82 ہزار لیٹر...

Trending