Connect with us

پاکستان

پختونخوا کے سوا تمام اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں، عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

imran-khan

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کردی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے سوا تمام اسمبلیوں اور منتخبہ اداروں سے فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔

تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے اعلیٰ ترین ذرائع نے خود کو ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ عمران نے صوبہ خیبرپختونخوا کی اپنی پارٹی کی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے تاہم اسے اور اس کے ارکان صوبائی اسمبلی کو استعفی دینے سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ 

عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں میں بیٹھے تحریک انصاف کے ارکان اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، وہاں انہوں نے اپنے طرز عمل سے موجودہ حکمرانوں کو مستحکم کیا ہے، یہ لوگ مجھے کوئی آسائش دلانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اور اس امر کا سرے سے کوئی امکان نہیں کہ کسی بھی حالت میں تحریک انصاف کے بانی کو رعایت ملے جو نو مئی کے مقدمات میں ماخوذہونے کی پاداش میں پابند سلاسل ہے۔

تاہم پارٹی کے ایک اور قریبی اور بااثر ذریعے نے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان نے مستعفی ہونے کی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے کے بارے میں پیغام نے تحریک انصاف کی صفوں میں شگاف ڈال دیا ہے، قومی اسمبلی کے 79  آزاد ارکان جن کی غالب اکثریت اپنے بانی کے پیغام کونظرانداز کرنے پراصرار کررہی ہے اور اس کے برعکس مشورہ دے رہی ہے کہ تحریک انصاف سے وابستہ آزاد ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آئیں اور کمیٹیوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کریں۔ 

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہےکہ کمیٹیوں کے بارے میں فیصلہ عمران خان نے کیا تھا جس نے اس بارے میں کوئی نئی ہدایت جاری نہیں کیں، پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنی جدوجہد سے اپنے لیے جو گنجائش پیدا کی ہے اسمبلیوں سے استعفی اسے بھی ختم کردے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ships ships
تازہ ترین3 منٹس ago

حوثیوں کی جہازوں پر حملوں کی دھمکی کا طاقت سے جواب دیں گے، سعودی فوجی اتحاد کا اعلان

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودیہ کی سمندری ناکہ بندی کے اعلان کی...

Pentagon-spokesman-Sean-Parnell Pentagon-spokesman-Sean-Parnell
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حالیہ ایران جنگ میں 100فوجی زخمی ہوئے، پینٹاگون کی تصدیق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 جولائی سے اب تک...

US issues global alert for citizens US issues global alert for citizens
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کے لیے عالمی سطح...

Bahrain and Kuwait Bahrain and Kuwait
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کا بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی حملوں کے جواب میں  بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات...

us strikes on iran us strikes on iran
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی فوج کے مسلسل دسویں رات ایران پر حملے مکمل، میزائل، ڈرون لانچنگ مقامات اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج کے مسلسل دسویں رات ایران پر حملے مکمل ہوگئے جس میں  میزائل اور ڈرون...

پاکستان12 گھنٹے ago

آبنائے ہُرمُز میں دو یونانی بحری جہازوں پر میزائل حملے، ایک میں آگ بھڑک اٹھی

آبنائے ہُرمُز میں دو یونانی بحری جہازوں پر میزائل حملے ہوئے ہیں، ایک میں آگ بھڑک اٹھی۔ عرب میڈیا کے...

iranian-shahed-drone-or-us-interceptor iranian-shahed-drone-or-us-interceptor
تازہ ترین13 گھنٹے ago

جاری جنگ میں ایرانی ڈرون شاہد زیادہ مہنگا یا امریکی انٹرسیپٹر؟

ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے معلومات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان13 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی (صدائے سچ نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ آل...

us-strike-on-irans-tabriz us-strike-on-irans-tabriz
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایرانی شہر تبریز پر امریکی فوج کے حملے میں ایک افسر شہید

تبریز(صدائے سچ نیوز) ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی شہر تبریز پر امریکی فوج کے حملے میں ایک افسر...

Iran Interior Minister meeting Pakistan Interior Minister Mohsin Naqvi Iran Interior Minister meeting Pakistan Interior Minister Mohsin Naqvi
پاکستان13 گھنٹے ago

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ سطح وفد بھی ان...

Trending