پاکستان
انمول عرف پنکی کا بھائی کامران کراچی سے گرفتار
کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق جمشید کوارٹرز تھانے کی ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع پر گھوڑا چورنگی کے قریب کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس، آدھا کلوگرام آئس، ایک موبائل فون، پرس، قومی شناختی کارڈ اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں منشیات ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن کی مبینہ سپلائی میں ملوث تھا اور نوجوانوں کو آئس اور ہیروئن کے نشے کی جانب راغب کرنے کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔
ملزم منشیات فروشی کے مقدمات میں پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔
ملزم کے خلاف 2022 میں بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج تھے۔
ترجمان ایسٹ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم سے ملزمہ انمول عرف پنکی نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

